*عیب دیکھنا بھی عیب ہے*

♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️


ملکِ فارس کا بہرام...
Ummah Post
13 June, 2025

*عیب دیکھنا بھی عیب ہے*

♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️

ملکِ فارس کا بہرام بادشاہ شکار کرنے میں مشہور تھا۔ ایک دن وہ شکار کے لیے نکلا تو جنگلی گدھا اسے نظر آیا ۔تو وہ اس کے پیچھے بھاگ نکلا حتی کہ وہ بادشاہ اپنے لشکر سے بچھڑ گیا ۔لیکن شکار پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔ شکار کو ذبح کرنے کے لیے وہ اپنے گھوڑے سے اترا تو ایک چرواہے کو دیکھا کہ وہ جنگل سے آ رہا ہے۔

بادشاہ نے کہا:

*یا راعی امسک فرسی ھذا حتی اذبح ھذا الحمار فمسکه ثم تشاغل بذبح الحمار*

”اے چرواہے تو میرا گھوڑا پکڑ میں اس گدھے کو ذبح کروں چنانچہ اُس نے گھوڑے کو پکڑا تو بادشاہ گدھے کو ذبح کرنے میں مصروف ہو گیا“

لیکن بہرام بادشاہ نے گھوڑے پر بھی نظر رکھی تو دیکھا کہ چرواہا:

*یقطع جوھرۃ فی عذرا فرسه*

”اس گھوڑے کے گلے سے موتی کاٹ رہا ہے ۔“

تو بہرام نے اسکی چشم پوشی کرتے ہوئے توجہ کو دوسری طرف کر لیا حتی کہ چرواہے نے موتی کاٹ لیا ۔

بہرام بادشاہ نے کہا کہ:

*ان النظر الی العیب من العیب ثم رکب فرسه ولحق بعسکره*

عیب کی طرف دیکھنا بھی عیب ہے پھر وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوا اور اپنے لشکر کے ساتھ جا کر مل گیا۔ بادشاہ سے اس کے وزیر نے پوچھا:

*ایھا الملک این جوھرۃ عذرا فرسک فتبسم الملک ثم قال اخذھا من لا یردھا وابصر من لا ینم علیه*

اے بہرام بادشاہ : آپ کے گھوڑے کے گلے کا موتی کہاں ہے ؟

بادشاہ نے مسکرا کر کہا: جس نے موتی لیا ہے وہ واپس نہیں کرے گا ۔اور جس نے اسے دیکھا ہے وہ بھی اس کا نام نہیں لے گا۔ اور تم میں سے جو شخص وہ موتی جس کسی کے پاس دیکھے وہ اُس سے جھگڑا نہ کرے۔

*(حکایاتِ قلیوبی*)

عیبوں کو ڈھونڈتی ہے عیب جو کی نظر

جو خوش نظر ہیں وہ کمال و ہنر دیکھتے ہیں

Share this article
ایک عرب ڈاکٹر مذھبی اسکالر کی طالب علم کو اہم نصیحت
مضامین

ایک عرب ڈاکٹر مذھبی اسکالر کی طالب علم کو اہم نصیحت

سوال کیا گیا: ابتدائی طالب علم کے لیے کوئی مختصر نصیحت؟ میں نے بارہا نصیحت کی ہے، مگر جانتا ہوں کہ ہر نصیحت کا پہلا مخاطب خود میرا دل ہے۔ لیکن شاید تکرار میں حکمت ہو اور فائدہ پہنچے: جان لو، اے میرے پیارے بیٹے، وہ زمانہ گزر چکا، جب علمِ روایت و درایت کا جامع عالم موجود تھا، جس کے پاس علم کے پی...