*بعد میں* ہم آپ سے بعد میں بات کریں گے، میں آپ کو بعد میں کال کروں گا، بعد میں ملتے ہیں، ہم بعد میں چلیں گے، میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا، ہم سب کچھ بعد کے لیے چھوڑ دیتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ "بعد میں" وقت ہمارا نہیں ہوتا۔ بعد میں ہمارے پیارے ہمارے درمیان نہیں رہتے بعد میں، ہم انہیں نہیں سنتے ہیں اور ہم انہیں نہیں دیکھتے ہیں۔ بعد میں وہ صرف یادیں ہیں بعد میں دن رات ہو جاتا ہے، قوت بے بس ہو جاتی ہے، مسکراہٹ آرزو بن جاتی ہے اور زندگی موت بن جاتی ہے۔ "بعد میں” بہت دیر ہوجاتی ہے۔💔

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]