👈 6 اشخاص __!!

ایک دن ایک بزرگ کسی جگہ بیٹھے تھے۔ ان کے پا...
Ummah Post
28 June, 2025

👈 6 اشخاص __!!

ایک دن ایک بزرگ کسی جگہ بیٹھے تھے۔ ان کے پاس 6 اشخاص آئے۔ تین ان کے دائیں جانب تین بائیں جانب بیٹھے۔ دائیں جانب والے گورے جبکہ بائیں جانب والے کالے تھے۔ آپ نے گوروں میں سے پہلے سے پوچھا کہ تم کون ہو؟

پہلا بولا: عقل۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟

بولا :دماغ میں۔

دوسرے سے پوچھا کہ تم کون ہو؟

بولا: پیار و محبت و شفقت۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟ بولا: دل میں۔

تیسرے سے پو چھا تم کون ہو؟

بولا: شرم وحیاء ۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟

بولا: آنکھوں میں۔

اب کالوں سے پوچھا تم کون ہو؟

پہلا بولا: تکبر۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟

بولا: دماغ میں۔ لیکن وہاں تو عقل رہتی ہے؟

بولا: جب میں آجاؤں تو وہ چلے جاتی ہے۔

دوسرے سے پوچھا تم کون ہو؟

بولا: حسد ۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟

بولا دل میں۔

لیکن وہاں تو شفقت ومحبت رہتی ہے؟

بولا: جب میں آجاؤں تو وہ چلی جاتی ہے۔

تیسرے سے پوچھا تم کون ہو؟

بولا: لالچ۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟

بولا: آنکھوں میں۔

لیکن وہاں تو شرم وحیاء رہتی ہے؟

بولا: جب میں آجاؤں تو وہ چلی جاتی ہے۔💯💜

Share this article
​​عبرت و بصائر
مضامین

​​عبرت و بصائر

❶ ایک زاہد کا قصہ منقول ہے کہ وہ روٹی کے بغیر سبزی اور نمک وغیرہ کھالیتے ـ کسی نے کہا کہ بس آپ اسی پر گزارہ کرتے ہیں؟ فرمانے لگے میں اپنی دنیا جنت کے لئے بنا رہا ہوں اور تو اسے بیت الخلا کے لئے بناتا ہے، یعنی تو مرغوب کھانے کھا کر بیت الخلا تک پہنچاتا ہے اور میں جو کچھ بھی کھاتا ہوں وہ اس لئے کہ عبا...