ملفوظ: مخالفینِ اہلِ حق کے چہروں پر نورِعلم نہیں پایا جاتا
*...
Ummah Post
16 July, 2025

ملفوظ: مخالفینِ اہلِ حق کے چہروں پر نورِعلم نہیں پایا جاتا

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*مخالفینِ اہلِ حق کے چہروں پر نورِعلم نہیں پایا جاتا*

ارشاد فرمایا کہ جو لوگ اہلِ حق کو سب و شتم کرتے ہیں ان کے چہروں پر نورِعلم نہیں پایا جاتا بلکہ خالص کفار اتنے ممسوخ نہیں پائے جاتے جتنے یہ لوگ ہیں۔ اس کی وجہ میں نے بطور لطیفہ کہا تھا کہ کفر فعلِ باطن ہے، اس کا اثر چھپا ہوا رہتا ہے اور سب و شتم فعلِ ظاہر ہے، اس کا اثر نمایاں ہو جاتا ہے۔ انگریزی خوانوں پر نور ایمان نہ سہی مگر شان تو ہوتی ہے، ان میں وہ بھی نہیں، خدا بچاوے۔

(ادب الاعتدال، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۲، صفحہ ۲۴۶)

Share this article
اصل سخاوت کہاں ہونی چاہیے؟
مضامین

اصل سخاوت کہاں ہونی چاہیے؟

‏ایک عورت نے ایک بزرگ ریڑھی والے سے پوچھا : " انڈے کتنے روپے درجن ہیں؟" بوڑھے نے ادب سے جواب دیا: "بی بی، تیس روپے فی انڈہ۔" عورت بولی: "میں چھ انڈے 150 روپے میں لوں گی، ورنہ چلی جاؤں گی۔" بوڑھا آدمی نرمی سے مسکرایا: "بی بی، جیسے آپ چاہیں ویسے لے لیں۔ میرے لیے تو یہ اچھی شروعات ہے۔...