*تھوڑا مسکرا لیجئے*

اگر بیگم نماز کے دوران اونچی آواز میں ک...
Ummah Post
22 July, 2025

*تھوڑا مسکرا لیجئے*

اگر بیگم نماز کے دوران اونچی آواز میں کھنگارے یا بلند آواز میں تکبیر۔۔۔۔یعنی اللّٰہ اکبر کہے تو مندرجہ ذیل امور چیک کرلیجیۓ۔

بچے کو جاکر دیکھ لیں۔

چولہے پر رکھی ہنڈیا میں چمچہ مار دیں۔

دروازہ چیک کرلیں، شاید باہر کوئی کھڑا ہے۔

ٹی وی کی آواز کم کردیں۔

بارش یا‏ تیز ہٙوا کی صورت میں فوراً باہر لٹکے کپڑے اتار کر اندر رکھ دیں۔

اگر ان میں سے کوئی بھی بات نہیں تو سمجھ لیں کہ بیگم نے آپ کے ساتھ ہی باہر جانا ہے۔ ان کی نماز ختم ہونے کا انتظار کریں ورنہ موصوفہ آپ کے کسی بھی جسمانی، روحانی یا نفسیاتی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہونگی۔

Share this article
پیدل چلتے ہوئے مطالعہ
مضامین

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے...