ذرا مسکرائیے.. 🙂
ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد...
Ummah Post
11 August, 2025

ذرا مسکرائیے.. 🙂

ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد سے نکلنے کے بعد انسان دیکھے کہ مسجد کی کنکری انسان کے جوتے، کپڑے یا پیشانی سے لگی ہوئی ہے تو کیا کیا جائے؟

عمرو بن قیس نے فرمایا: اُسے پھینک دو۔

وہ شخص بولا: لوگوں کا خیال ہے کہ وہ چیختی ہے یہاں تک کہ مسجد میں واپس پہنچا دی جائے!

عمرو بن قیس نے جواب دیا: اُسے چیخنے دو، یہاں تک کہ اس کا حلق پھٹ جائے!

کہنے لگا: کیا اس کا بھی کوئی حلق ہوتا ہے؟

عمرو بن قیس بولے: تو پھر وہ کہاں سے چیختی ہے؟!

Share this article
خاموش پرندہ __!!
مضامین

خاموش پرندہ __!!

حضرتِ سلیمان علیہ السلام کے دور میں ایک شخص نے ایک خوبصورت پرندہ خریدا، وہ جب چہچہاتا تو نہایت دل فریب اور خوش مزاج آواز سے وہ شخص بہت مسرور ہوتا گویا اس پرندے کی آواز بہت ہی سریلی اور پیاری تھی۔ ایک دن اچانک اس پنجرے کے پاس اسی کے جیسا ایک اور پرندہ آیا اور اپنی زبان میں کچھ باتیں کیں اور چلاگیا۔...