#سوشل_میڈیائی_عاشق

چُونا لگارہا ہے محبت کے نام پر
اُلو بنار...
Ummah Post
5 October, 2024

#سوشل_میڈیائی_عاشق

چُونا لگارہا ہے محبت کے نام پر

اُلو بنارہا ہے محبت کے نام پر

پھولوں کے رس کے شوق میں بیتاب سا بھنورا

چکر چلارہا ہے محبت کے نام پر

علم و ادب کے جال کو لفظوں میں ڈھال کر

باتوں میں لارہا ہے محبت کے نام پر

خواہش کی بے لگام سواری پہ بیٹھ کر

دوزخ کو جارہا ہے محبت کے نام پر

باطل تصورات لیے جاگ جاگ کر

خود کو تھکا رہا ہے محبت کے نام پر

دل کو اسیرِ نفس کیا جان بوجھ کر

اب تلملا رہا ہے محبت کے نام پر

قلبی سکوں گنواکے محبت کے شوق میں

ہنس کر ہنسا رہا ہے محبت کے نام پر

ناجائز و حرام ہے دینِ مبین میں

لذت جو پارہا ہے محبت کے نام پر

ہدہدالہ آبادی

Share this article
آج ہی تو غربت کا مزا ملا ہے
مضامین

آج ہی تو غربت کا مزا ملا ہے

ایک گاؤں میں غریب نائی رہا کرتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا مشکل سے گزر بسر ہو رہی تھی ۔ اس کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا۔ نہ بیوی تھی نہ بچے تھے ۔ صرف ایک چادر اور ایک تکیہ اس کی ملکیت تھی ۔ جب رات ہوتی تو وہ ایک بند سکول کے باہر چادر بچھاتا ، تکیہ رکھتا اور سو جاتا ایک د...