"اس وقت خطرات مول لے کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم چاہیں کہ آنچ نہ آئے ، خواب میں بھی کوئی خطرہ پیش نہ آئے تو پھر کسی چیز کا ہمیں استحقاق نہیں،ہر زندہ وجود کو خطرہ مول لینا پڑتا ہے، چیونٹی جو بے حقیقت ہے اس کو بھی خطرہ مول لینا پڑتا ہے، حالانکہ وہ تو جانتی ہے کہ مسل دی جائے گی لیکن جب وقت پڑتا ہے تو اس کو بھی یہی فیصلہ کرنا پڑتا ہے، جو اپنی مدد نہ کر سکے اس کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔" مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ (بحوالئہ نئی نسل کے دین و ایمان کا تحفظ ،ص٩١)



