🧓 والد ★ سایہ دار درخت کی مانند ہے…
👵 والدہ ★ ٹھنڈی چھاؤں...
Ummah Post
21 August, 2025

🧓 والد ★ سایہ دار درخت کی مانند ہے…

👵 والدہ ★ ٹھنڈی چھاؤں جیسا سکون ہے…

🪙 والد ★ محنت کی مشق ہے…

💔 والدہ ★ قربانی کی علامت ہے…

🛡 والد ★ تحفظ کا قلعہ ہے…

🕊 والدہ ★ محبت کا جہان ہے…

🧭 والد ★ زندگی کا راستہ دکھاتا ہے…

🌷 والدہ ★ اس راہ کو دعا سے ہموار کرتی ہے…

🗣 والد ★ نصیحت کی زبان ہے…

💬 والدہ ★ دعاؤں کی زبان ہے…

👞 والد ★ تھکن چھپائے رکھتا ہے…

🥿 والدہ ★ دکھ سہہ کر مسکراتی ہے…

🏃‍♂️ والد ★ دنیا کی دوڑ میں ہمیں سنبھالتا ہے…

🏃‍♀️ والدہ ★ گھر کے سکون میں ہمیں پناہ دیتی ہے…

📚 والد ★ علم کا خزانہ ہے…

🧵 والدہ ★ تربیت کا مرکز ہے…

🏠 والد ★ دروازہ ہے عزت کا…

💖 والدہ ★ چھت ہے محبت کی…

🗝 والد ★ حوصلے کی کنجی ہے…

🕯 والدہ ★ صبر کا چراغ ہے…

🥇 والد ★ زندگی کی دوڑ میں شریک ہے…

🥈 والدہ ★ پسِ پردہ کامیابی کی وجہ ہے…

📉 والد ★ خاموشی سے سب کچھ لٹا دیتا ہے…

📈 والدہ ★ خاموشی سے سب کچھ سمیٹ لیتی ہے…

🛣 والد ★ دنیا کا سفر آسان کرتا ہے…

🏡 والدہ ★ دل کا سفر آرام دہ بناتی ہے…

🧳 والد ★ زندگی کے سامان کا بندوبست کرتا ہے…

🍲 والدہ ★ روح کی بھوک مٹاتی ہے…

📖 والد ★ زندگی کا سبق دیتا ہے…

🧕 والدہ ★ سلیقہ اور اخلاق سکھاتی ہے…

🎁 والد ★ اپنے خواب قربان کرتا ہے…

🕊 والدہ ★ اپنی نیندیں قربان کرتی ہے…

🕰 والد ★ وقت دے کر پیچھے ہٹتا ہے…

🌙 والدہ ★ ہر لمحہ دعاؤں میں لپیٹتی ہے…

💪 والد ★ ہمیں دنیا سے لڑنا سکھاتا ہے…

💞 والدہ ★ ہمیں اللہ سے جڑنا سکھاتی ہے…

🧓 والد ★ بازو بن کر ساتھ چلتا ہے…

👵 والدہ ★ دل بن کر ساتھ دھڑکتی ہے…

🤲 والد ★ باہر کی دنیا سنبھالتا ہے…

🌸 والدہ ★ اندر کی دنیا سنوارتی ہے…

Share this article
آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟
مضامین

آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟

معتصم باللہ کے بعد اس کا بیٹا واثق باللہ ۲۲۷ ھ میں تاج و تخت کا وارث بنا۔ یہ گمراہ کن نظریات و افکار کا مالک تھا اور معتزلی عقائد اور خصوصاً خلق قرآن کے عقیدہ کی اشاعت و پرچار میں اپنے باپ سے بھی بڑھ گیا۔ اس کے دور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، دربار کا خاص مسخرا ایک دن خلیفہ کے سامنے آیا اور کہنے لگا...