اعتدال کی حسین شاہراہ ، مرکز علم و عرفاں ، منبع خیر و برکت ،...
Ummah Post
29 August, 2025

اعتدال کی حسین شاہراہ ، مرکز علم و عرفاں ، منبع خیر و برکت ، اہل حق کی اماجگاہ ، ترجمان اہل سنت والجماعت ، ام المدارس ، ازہر ہند ، دارالعلوم دیوبند ،

اس کو ایک ادارہ کہیے یا کہیے دور فرنگ میں چلائی جانے والی ایک انقلابی تحریک ، موجودہ دور میں پنپنے والے فتنوں کی کاٹ کہیے یا کہیے اس دور تجددی میں اصل ہیئت اسلام کی بقا کا ضامن ، حصن تحفظ ختم نبوت کہیے یا کہیے دفاع اسلام کے لیے قائم کی جانے والی ایک آہنی دیوار ۔

الغرض یہ ادارہ قدرت خداوندی کا ایک عظیم شاہکار ، حکمت خداوندی کا مظہر ، عالم اسلام خصوصا بر صغیر کے متدینین پر ایک عظیم احسان ، احیاء اسلام کی ایک سبیل ، اور احقاق حق و ابطال باطل کی ایک تفسیر ہے۔

خلوص تقوی کی بنیاد پر قیام پذیر ہونے والا یہ بابرکت ادارہ جہاں بقائے اسلام کا ضامن ٹھہرا ، وہیں مردم سازی کا ایسا بے مثال کیمپ ثابت ہوا جہاں سے سینکڑوں محدثین و مفسرین ہزاروں فقہاء و متکلمین اور بے شمار خطباء و واعظین نکلے جنہوں نے ہر میدان ہر شعبے اور دنیا کے ہر کونے میں کامیابی و کامرانی کے نہ صرف جھنڈے گاڑے بلکہ ایسے ایسے کارہاۓ نمایاں انجام دیے جن پر عقل دنیا حیرت زدہ رہ گئی اور ان کی تربیت پر اہل دنیا عش عش کرتے رہ گئے

جی ہاں میں بات کر رہا ہوں اسی دارالعلوم دیوبند اور اس کے فیض یافتہ علمائے دیوبند کی ،

شاعر کہتا ہے :

تاریخ مرتب کرتی ہے دیوانوں کی روداد یہاں ۔

اور الحمدللہ مردم سازی کا یہ مبارک سلسلہ تاہنوز جاری ہے اور انشاء اللہ تاقیامت جاری رہے گا ۔

✍🏻#مستقیمـجمالی

---------------------------------------------

Share this article
ایک بزرگ کی لوگ ان کے منہ پر تعریف کر رہے تھے
مضامین

ایک بزرگ کی لوگ ان کے منہ پر تعریف کر رہے تھے

مولانا فخر الحسن صاحب گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں مکہ معظمہ میں ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا لوگ ان کے منہ پر ان کی تعریف کر رہے تھے اور وہ خوش ہو رہے تھے۔ میں نے اپنے دل میں کہا یہ کیسے بزرگ ہیں جو اپنی تعریف سے مزے لے رہے ہیں ان کو اس خطرہ کی اطلاع ہو گئی فوراً جواب دیا کہ میری تعریف...