گمنام مگر کردار والے لوگ ایک سبق آموز پوسٹ . .. گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ہیں جن میں ایک سوئی سیکنڈ والی سوئی کے نام سے مشہور ہے ۔ یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے پر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا ۔ سب یہی کہتے ہیں دس بج کر پندرہ منٹ ہو گئے ہیں۔ کبھی کسی نے یوں نہیں کہا دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں ۔ جب کہ یہ سیکنڈ والی سوئی باقی دونوں سوئیوں سے زیادہ محنت و مشقت کرتی ہے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے ۔ ہماری زندگی میں بھی بہت سے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے ___________📝📝📝___________ منقول۔ انتخاب : اِسلامک ٹیوب ایپ



