🥀🍁نیا ترانۂ ہندی🍁🥀 ( روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ) سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا لیکن اجڑ رہا ہے اب گلستاں ہمارا اب تو وطن میں رہ کر بھی اجنبی ہوئے ہم کھانے میں ڈھونڈتے ہیں اب وہ نشاں ہمارا مکاریوں کے پربت ہر سمت اب کھڑے ہیں جھوٹے ہیں منتری سب اور حکمراں ہمارا نفرت ہی پل رہی ہے اب دیش میں ہمارے دوزخ ہوا ہے ان سے باغِ جناں ہمارا اے آب رودِ گنگا! اب لوگ کہہ رہے ہیں اترا کبھی نہیں تھا یاں کارواں ہمارا مذہب کا نام لے کر رکھتے ہیں بیر دل میں کیسا بدل گیا ہے ہندوستاں ہمارا مہنگائی اور کرپشن، لنچنگ، فساد ہر دم آگے ہے ان سبھی میں ہندوستاں ہمارا رسوائی اور فضیحت ہر سمت ہو رہی ہے دشمن بنا ہوا ہے دورِ زماں ہمارا اقبال کیا بتائیں ہم آپ کو بھلا اب اب عام ہو چکا ہے دردِ نہاں ہمارا (✍️:عبدالغفار زاہد، بنارس)

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

علماء خشک کی ناقدری کا سبب

علماء خشک کی ناقدری کا سبب

اگر کسی خیمہ پر لکھا ہو خیمۂ لیلیٰ لیکن اس میں جھانک کر دیکھا تو اندر کتا بندھا ہوا ہے تو اس خیمہ کی قدر نہ ہوگی بلکہ لوگ مذاق اُڑائیں گے۔ اسی طرح مولوی وہ ہے جو مولیٰ والا ہو اس کے خیمۂ محمل سے خوشبوئے مولیٰ ملنی چاہیے یعنی اس کی صحبت میں اللہ کی محبت کی خوشبو آنی چاہیے‘ اس کی صحبت سے اللہ کی محبت پیدا ہو اور دنیا کی محبت دل سے نکلے چنانچہ جو اللہ والے مولوی ہیں ان کی خوشبو سے ایک عالم مست ہوتا ہے ایسے ہی اللہ والے علماء سے دین پھیلا ہے اور ہمارے تمام اکابر اس کی مثال ہیں لیکن جو مولوی اللہ والوں سے مستغنی رہتے ہیں اور اپنے نفس کو نہیں مٹاتے اور عوام ان کو مولیٰ والا سمجھ کر ان کے پاس آتے ہیں لیکن جب دیکھتے ہیں کہ ان کے خیمہ میں تو حُبِّ دنیا اور حُبِّ جاہ کا کتا بندھا ہوا ہے اور مولیٰ ندارد‘ تو بہت مایوس ہوتے ہیں‘ آج کل اہلِ علم کی بے قدری اسی سبب سے ہے ورنہ جو علماء اہل اللہ کے صحبت یافتہ ہیں مخلوق آج بھی ان پر فدا ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــ📝📝ــــــــــــــــــــــــــــ کتاب : خزائنِ شریعت و طریقت صفحہ نمبر : ۱۳۵ مؤلف : حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ ـــــــــــــــــــــــــــ📝📝ــــــــــــــــــــــــــــ