گستاخ رسول صلّی اللہ علیہ وسلم 

نشانی میرے آقا کی مٹاؤ گے ی...
Ummah Post
9 October, 2024

گستاخ رسول صلّی اللہ علیہ وسلم

نشانی میرے آقا کی مٹاؤ گے یہاں کب تک

حقیقت کو چھپائیں گے یہ ظالم حکمراں کب تک

ضرورت کے مطابق ہم نے چمن کی آبیاری کی

ہمارے ساتھ ہولی لوگ کھیلیں گے یہاں کب تک

یہاں آثار جو بھی ہیں میرے پرکھوں کی منت ہے

کتابوں سے ہٹائیں گے ہماری داستاں کب تک

نشیمن کو جلا کر وہی چپ چاپ بیٹھا ہے

رہے گا میرے باغوں میں ایسا باغباں کب تک

یہاں ذرہ ذرہ میں میرے اسلاف رہتے ہیں

یہاں صبر و تحمل سے رہیں گے بے زباں کب تک

غریبی دیکھ کر اپنے پرائے ہو ہی جاتے ہیں

یہاں مظلوم کی سنتے رہے آہ و فغاں کب تک

یہاں حق بات کہنے کی جسارت کھو گئی سب میں

گمنام آخر رہے گا آسماں مہرباں کب تک

باشم چوکسی گمنام کاوی والا ( بھروچ گجرات انڈیا )

Share this article
فیک لائف کا فتنہ
مضامین

فیک لائف کا فتنہ

انسان کے اخلاقی وجود کو جو خطرناک بیماریاں لاحق ہیں ان میں جھوٹ اور مبالغے پر مبنی زندگی گزار نے کافتنہ آج کل کے دور میں سر فہرست ہے۔ ایک وقت تھا کہ انسان کی زندگی کے نجی پہلو پوشیدہ رہتے تھے مگر سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے دور میں اب کوئی چیز پرائیویٹ رہی ہی نہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ انسان کی فیلمی لائف...