تلخ حقیقت سبق آموز بات:
ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا...
Ummah Post
14 November, 2025

تلخ حقیقت سبق آموز بات:

ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا۔

جو بڑا مشہور شکاری تھا،

جب شکاری آیا تو ہیرے کے مالک نے اسے بتایا کہ ایک چوہے نے میرا ہیرا نگل لیا ہے۔آپ میرا ہیرا ڈھونڈ دو۔میں آپکو انعام دوں گا۔

شکاری جب چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں دیکھا کہ ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے۔

مگر ایک چوہا سب سے الگ اور اونچا بیٹھا ہوا تھا۔ شکاری نے سب سے الگ بیٹھے چوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھے کہ یہ وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا؟ ہیرے کے مالک نے پوچھا آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا۔

شکاری نے جواب دیا بہت آسان ہے۔ جب کم ظرف امیر ہو جاتے ہیں یا معاشرے میں کوئی مقام پاتے ہیں تو وہ دوسروں کے ساتھ میل ملاپ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

Share this article
کاروبار میں مرد و زن کے اختلاط کے نقصانات
مضامین

کاروبار میں مرد و زن کے اختلاط کے نقصانات

ملفوظات : حضرت مولنا محمد حکیم اختر صاحب رحمہ اللہ - کاروباری لائن میں بھی مرد و زن کا اختلاط عروج پر ہے ، دیکھیے ! اول تو ایسی روزی تلاش کرے جس میں گناہ کا اندیشہ نہ ہو، عورتوں سے سابقہ نہ ہو، چاہے روزی کم ہو، پتھر باندھ کر بھی اگر خدا مل جائے تو سودا مہنگا نہیں ہے ایک تو یہ ہے ۔ لیکن اگر کوئی او...