*حلال لقمے کی برکت*
ایک مسلمان ملک پر کافروں نے حملہ کیا ، ت...
Ummah Post
15 November, 2025

*حلال لقمے کی برکت*

ایک مسلمان ملک پر کافروں نے حملہ کیا ، تو بادشاہ نے اپنے بیٹے کو مقابلے کے لیے بھیجا ۔ ایک ہفتے کے بعد خبر آئی کہ شکست ہوگئی اور بیٹا بھاگ گیا ، تو جو ملکہ تھی ، وہ کہنے لگی ، حضور ! یہ خبر غلط ہے ۔

بادشاہ کو بڑا غصہ آیا کہ تو اندر بیٹھ کے کیسے کہہ رہی ہے کہ خبر غلط ہے ؟

کہنے لگی : بس یہ خبر غلط ہے ۔

ایک ہفتے کے بعد خبر آئی کہ وہ پہلی خبر غلط تھی ، اللہ تعالی نے فتح دے دی ۔ دشمن بھاگ گیا ، کافر بھاگ گیا ، اب بادشاہ نے اپنی بیوی سے پوچھا یہ تونے اندر بیٹھ کر یہ دعویٰ کیسے کیا تھا ۔

یہ تو اس زمانے کے بادشاہوں کی بیویوں کا حال تھا ۔

وہ کہنے لگی : جب سے اس کا حمل ٹھہرا ، میں نے ایک لقمہ حرام تو بڑی بات ہے ، جس میں شک تھا ، وہ بھی نہیں کھایا ، شک والا لقمہ نہیں کھایا اور دو سال اس کو دودھ پلایا ، جتنی دفعہ دودھ پلایا پہلے وضو کیا ، دو نفل پڑھے ، پھر اسے دودھ پلایا ، جو بچہ اتنا پاک دودھ پی کے پروان چڑھے وہ بھی کبھی موت کے ڈر سے بھاگ سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر آپ یہ کہتے کہ شکست ہوگئی اور بیٹا شہید ہوگیا تو پھر میں مان جاتی ، میں کیسے مان جاؤں کہ ایسا پاک دودھ پی کے کوئی بچہ کافر کے سامنے سے موت کے ڈر سے بھاگ جائے ، یہ نہیں ہوسکتا ۔

یہ بادشاہ کی بیگمات کا حال تھا ۔

پر تاثیر ایمان افروز واقعات ، ص : 45

Share this article
شیشے سے دیوار تک
مضامین

شیشے سے دیوار تک

ایک خاتون کہتی ہیں: ایک دن میں اپنے گھر کی صفائی کر رہی تھی، اتنے میں میرا بیٹا آیا اور شیشے سے ایک شاہکار (تحفہ) گرا دیا اور وہ ٹوٹ گیا۔ میں اس سے بہت ناراض تھی کیونکہ یہ بہت مہنگا تھا، میری ماں نے مجھے دیا تھا، میں اسے پسند کرتی تھی اور اسے رکھنا چاہتی تھی۔ میں نے غصے سے اسے بلایا اور کہا۔ (...