ملفوظ: خدا تک پہنچنے کا آسان راستہ
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد...
Ummah Post
24 April, 2026

ملفوظ: خدا تک پہنچنے کا آسان راستہ

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*خدا تک پہنچنے کا آسان راستہ*

ارشاد فرمایا کہ ہم کو اپنی ناقص حالت پر قناعت نہ کرنی چاہیے بلکہ کمالِ دین حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جس کا طریقہ یہ ہے کہ اعمال کو کامل کیا جائے، فرائض و واجبات کے بجالانے میں کوتاہی نہ ہو، محرمات کا ارتکاب نہ ہو اور اعمال کے کامل کرنے میں جو نفس کی مزاحمت مانع ہوتی ہے اس کا علاج کاملین کی صحبت اختیار کرنا ہے۔ ان کے پاس جانا چاہیے اور جا نہ سکے تو ان سے خط و کتابت کا تعلق رکھا جائے جس میں فضول قصے نہ لکھیں بلکہ اپنے کو مریض اور ان کو طبیب سمجھ کر اپنے حالات سے ان کو اطلاع کرتے رہیں۔ پھر اس کے بعد جو کچھ وہ بتلاویں اس پر عمل کریں اور ان کے احکام کا اتباع کریں۔ بس یہ راستہ ہے خدا تک پہنچنے کا جس سے زیادہ آسان راستہ کوئی نہیں بتلا سکتا۔

(الكمال في الدين للرجال، مواعظِ اشرفیہ، جلد۱، صفحہ ۲۶۰)

Share this article
علماء خشک کی ناقدری کا سبب
مضامین

علماء خشک کی ناقدری کا سبب

اگر کسی خیمہ پر لکھا ہو خیمۂ لیلیٰ لیکن اس میں جھانک کر دیکھا تو اندر کتا بندھا ہوا ہے تو اس خیمہ کی قدر نہ ہوگی بلکہ لوگ مذاق اُڑائیں گے۔ اسی طرح مولوی وہ ہے جو مولیٰ والا ہو اس کے خیمۂ محمل سے خوشبوئے مولیٰ ملنی چاہیے یعنی اس کی صحبت میں اللہ کی محبت کی خوشبو آنی چاہیے‘ اس کی صحبت سے اللہ کی...