السلام علیکم

 اسلامی تاریخ
 قسط نمبر 6


 حضرت آدم علیہ الس...
Ummah Post
17 October, 2024

السلام علیکم

اسلامی تاریخ

قسط نمبر 6

حضرت آدم علیہ السلام کا دنیا میں آنا

حضرت آدم علیہ السلام جنت میں تنہا رہتے ہوئے بے چینی محسوس کرنے لگے ، تو تسلی کے لیے اللہ تعالٰی نے ان کی بائیں پسلی سے حضرت حوا علیہا السلام کو پیدا کیا اور دونوں کو حکم دیا کہ اس درخت کے علاوہ ، جنت کی تمام نعمتوں کا استعمال کرو ۔ شیطان نے وسوسہ ڈال کر بہکایا کہ اس درخت کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا پھل کھانے کے بعد تم ہمیشہ جنت میں رہو گے ، چنانچہ شیطان کے دھوکے میں آکر انہوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا ، اللہ تعالٰی نے اس غلطی کی وجہ سے جنت کا لباس اتار کر دونوں کو دنیا میں بھیج دیا ۔ حضرت آدم علیہ السلام اپنی غلطی پر بہت شرمندہ ہوئے اور ایک مدت تک توبہ و استغفار کرتے ہوئے اللہ کے سامنے روتے رہے ، پھر اللہ تعالٰی نے ان کی توبہ قبول فرمائ ۔ اس کے بعد دنیا میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہا السلام ہی سے نسل انسانی کا سلسلہ شروع ہوا ۔

Share this article
پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد
مضامین

پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد

حضرت حکیم الامت تھانوی اور حضرت شاہ وصی اللہ الہ آبادی نور اللہ مرقدهما دونوں نے یہ واقعہ نقل کیا کہ ایک پرہیز گار عالم بچوں کو پڑھاتے تھے ایک دن ان کے گھر میں فقر و فاقہ تھا بھوک کی شدت سے ان کا چہرہ مرجھایا ہوا تھا جو طلبہ پڑھنے کو آتے اُن میں سے ایک طالب علم نے محسوس کر لیا کہ حضرت کے یہاں شاید ف...