۔
*عقل ماری گئی دین داری گئی* 
 *اِس موبائل سے پرہیز گاری گئ...
Ummah Post
27 October, 2024

۔

*عقل ماری گئی دین داری گئی*

*اِس موبائل سے پرہیز گاری گئی*

*خواہشِ نفس میں رات بھر جاگ کر*

*موت کی یاد کی ہوشیاری گئی*

*مرنے والوں پہ مرنے کی لَت میں لگے*

*غلبہءِ دین کی بیقراری گئی*

*نفس کے خواہشوں کی غلامی مِلی*

*غیر محرم پہ جب جان واری گئی*

*دین بیزار ہوتے گئے اِس قدر*

*ذکر و دعوت، دعا، آہ و زاری گئی*

*ہم کو اِدراک ہدہد نہیں ایک پل*

*نیک لوگوں سے یاری ہماری گئی*

*ہدہد الہ آبادی*

Share this article
سازش ہو تو ایسی
مضامین

سازش ہو تو ایسی

ایک شخص اپنی بیوی کو لے کر عالم دین کے پاس آیا اور کہنے لگا: حضرت صاحب! یہ میری زوجہ ہیں، ان پر اچانک آسیب کا حملہ ہوا ہے،شاید جن چڑھا ہے. امام صاحب نے دم درود کیا تو جن باتیں کرنے لگ گیا. حضرت صاحب: ابھی کے ابھی باہر نکلو، ورنہ میں... ! جن :میں نکلنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میری ایک شرط ہے،میں اس...