🕋 مال جمع کرنے کے نقصانات 🕋 حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد عالی ہے : مال جمع کرنے میں پانچ چیزیں ہیں۔ ۱۔ اس کے جمع کرنے میں مشقت ہے ۔ ۲۔ اس کے انتظام اور درستگی میں اللہ تعالی کے ذکر سے رکاوٹ ہے۔ ۳۔ چوروں اور ڈاکو کا خوف ہے ۔ ۴۔ بخیل کے نام کا اپنے لئے برداشت کرنا ہے ۔ ۵۔ اس کی وجہ سے صالحین سے جدائی برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ ( اللہ تعالی سبھی کو راہ خدا میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے) آمین کام کی باتیں:۷۷ پیش کردہ:دارالافتاء ادارہ فیض شیخ زکریاؒ احمدآباد گجرات

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

عربی اَدب سے ایک حکایت

عربی اَدب سے ایک حکایت

ایک آدمی کئی راتیں سخت سردی میں آرام سے سوتا رہا۔ایک دن کسی راہگیر نے گزرتے ہوئے اسے کہا : " میں تمہیں ایک گرم رضائی لا کر دوں گا"!! وہ راہگیر اپنی منزل کو چلا گیا اور رضائی لانے کا وعدہ بھول گیا ، بوڑھا آدمی اس کا انتظار کرتے ہوئے سردی سے مر گیا۔لوگوں کو اس کی لاش کے پاس ایک مخطوط رقعہ ملا۔اس پر یہ الفاظ لکھے تھے : " میں نے تمہارے آنے سے پہلے کئی رات سردی برداشت کی کیونکہ میرے پاس کوئی اور آسرا نہیں تھا مگر تمہاری بات نے مجھے ایک امید دلا کر اسے میرا آسرا بنا دیا اور میں نے تم پر امید لگا کر اپنی قوت کھو دی۔چناچہ...سردی نے مجھے مار ڈالا"۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی بات اور وعدے کو ہمیشہ پورا کرو۔اور جب بولو تو الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرو۔اگر تمہاری امید کسی کو تسلی اور سہارا دے سکتی ہے تو اسے توڑ بھی سکتی ہے۔