شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم: 
−−−
  سیدھی س...
Ummah Post
10 November, 2024

شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم:

−−−

  سیدھی سی بات یہ ہے کہ اگر تمہاری رائے دوسرے کی رائے سے مختلف ہے تو تم اپنی رائے بیان کردو کہ میری رائے یہ ہے۔ اور دوسرے کی بات سن لو، اگر سمجھ میں آتی ہے تو قبول کرلو اور اگر سمجھ میں نہیں آتی تو بس یہ کہہ دو کہ تمہاری بات سمجھ میں نہیں آئی، تمہاری سمجھ میں جو آرہاہے تم اس پر عمل کرلو، اور میری سمجھ میں جو آرہا ہے میں اس پر عمل کروں گا،

بحث کرنے سے کچھ حاصل نہیں ؛ اس لئے کہ بحث و مباحثہ میں ہرشخص یہ چاہتا ہے کہ میں دوسرے پر غالب آجاؤں، میری بات اونچی رہے، اور دوسرے کو زیر کرنے کی فکر میں رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پھر حق و باطل میں امتیاز باقی نہیں رہتا، بلکہ یہ فکر سوار ہوتی ہے کہ جس طرح بھی ہو بس دوسرے کو زیر کرناہے۔

(اقتباس از اصلاحی خطبات جلد 10)

Share this article
مزاح مزاح میں نصیحت
مضامین

مزاح مزاح میں نصیحت

شاگرد غور سے سن رہا تھا۔ استاد نے پوچھا کہ اگر میں تمہں ایک سیب، اور ایک سیب اور ایک سیب دوں، تو تمہارے پاس کتنے سیب ہو جائیں گے؟ شاگرد نے بغیر کسی تامل کے جواب دیا: ۴- استاد کو لگا کہ شائد شاگرد صحیح سے سوال سمجھ نہیں پایا۔ استاد نے اِطمینان سے دوبارہ پوچھا۔۔۔۔ "دیکھو اگر میں تمہیں ایک سیب، اور...