مرنے سے پہلے ابا جی کی زیارت : 
ــــــــــــــــــــــــــــ...
Ummah Post
18 November, 2024

مرنے سے پہلے ابا جی کی زیارت :

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حضرت مولانا محمد علی جوہرؒ کی بیٹی بیمار ہوئی، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا، جوان العمر بیٹھی تھی ماں نے پوچھا کوئی آخری تمنا کوئی آخری خواہش؟ کہا ابا جی کی زیارت کو جی چاہتا ہے ماں نے خط لکھوادیا، جوان العمر بیٹی کا خط پردیس میں ملا کہ میں اپنے عمر کی آخری گھڑیاں گن رہی ہوں، دل کی آخری تمنا ہے کہ ابا حضور تشریف لائیں تو میں آپ کا دیدار کرلوں کتنی بڑی بات تھی، حضرت کو وہ خط ملا حضرت مولانا محمد علی جوہرؒ نے اس خط کے پشت پر دو شعر لکھ کر وہ خط واپس بھیج دیا، بیٹی کو اس حال میں کیا جواب لکھافرماتے ہیں:

میں تو مجبور ہوں اللہ تو مجبور نہیں

تجھ سے میں دور ہوں وہ تو مگر دور نہیں

تیری صحت ہمیں منظور ہے لیکن اس کو

نہیں منظور تو پھر ہم کو بھی منظور نہیں

یہ کیفیت نصیب ہوجائے تو زندگی کا مزہ آ جائے اللہ رب العزت ہمارے لیے اپنی یہ محبت آسان فرما دے ۔ آمین ( خطبات ص ۱۱۵ - ۱ )

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کتاب : اللہ کی محبت پیدا کرنے کا طریقہ

صفحہ نمبر : ۹۴

تالیف : حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی

انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ

Share this article
اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کو رحْـمٰن کہنا جائز نہیں :
مضامین

اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کو رحْـمٰن کہنا جائز نہیں :

----------------------------------------- "رحْـمٰن" کا لفظ اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں ہے،بلکہ حرام ہے ـ اگر کوئی شخص کسی انسان کو رحْـمٰن کہے تو یہ شرک ہے، کیوں کہ اللہ تبارک و تعالٰی کے سوا کوئی شخص ایسا نہیں ہوسکتا جس کی رحمت اتنی وسیع ہو،لٰہذا کسی اور کو رحمن یا اَل...