ملفوظ: بھولا ہونا کمال نہیں
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت...
Ummah Post
24 March, 2025

ملفوظ: بھولا ہونا کمال نہیں

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*بھولا ہونا کمال نہیں*

ارشاد فرمایا کہ خوب سمجھ لو کہ بزرگوں میں زیادہ کامل وہ ہے جس کی حالت نبی ﷺ کے زیادہ مشابہ ہو۔ سو کوئی نبی بھولا نہیں ہوا، جتنے نبی ہوئے ہیں سب نہایت ہوشیار اور بیدار مغز تھے۔ پس زیادہ کامل وہی ہوگا جو نہایت ہوشیار ہو، بھولا ہونا کوئی کمال نہیں، بھولا آدمی بھی سمجھے گا کسی کے مکر کو؟ جب انسان ہی کے مکر کو نہ سمجھے گا تو شیطان کے مکر کو کیا خاک سمجھے گا کیونکہ شیطان کا مکر تو انسان کے مکر سے زیادہ سخت ہے۔ یوں وظیفہ پڑھنا اور بات ہے، باقی تربیت جس کا نام ہے یہ بھولے شخص سے نہیں ہو سکتی۔ تربیت اور اصلاح دوسروں کی وہی کرسکتا ہے جو نہایت ہوشیار اور بیدار مغز ہو، لہٰذا بیعت بھی انتخاب کر کے ایسے ہی شخص سے کرنی چاہیے۔

(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۲۲)

Share this article
بے مثال سخاوت
مضامین

بے مثال سخاوت

نام بھی مظفر تھا اور رہتے بھی مظفر نگر میں تھے ... پورا نام تھا ” نواب مظفر علی خان“ مظفر نگر ہندوستان میں ایک ضلع ہے ان بھلے وقتوں میں نواب صاحب کی جاگیر تھی .. نواب صاحب کو تعمیرات کا شوق تھا۔ اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے اپنے ایک وسیع و عریض باغ کے بیچوں بیچ ایک بنگلہ بنوایا.. دیکھنے والوں نے کہا :...