*موٹر سائیکل* موٹرسائیکل ایک لیٹر پٹرول میں پینسٹھ سے ستر کلومیٹر چلتی تھی، اچانک اس کی ایوریج خراب ہو گئی اور پینتالیس چھیالیس پہ آ گئی۔ دو تین مکینکس کو دکھانے کے باوجود معاملہ قابو میں نہ آیا۔ پھر ایک مکینک نے اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سنیئر موسٹ کی طرف ریفر کر دیا۔ چنانچہ بائیک وہاں لے جائی گئی۔ اس نے ساری بات سنی اور " چھوٹے "کو آواز دی۔ "چھوٹے" سے چھوٹا پلگ اسپانر منگوایا۔ کاربوریٹر سے ایک پلگ کھول کے "چھوٹے" کو کہا کہ اسے بف لگا کے لاو۔ وہ ایک منٹ میں بف لگا کے لے آیا۔ مکینک نے پلگ اسی جگہ پہ لگا دیا اور کہا کہ جاؤ۔ ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ پیسے بھی اس نے کچھ نہ لئے۔ چند دن بعد نوٹ کیا توگاڑی پھر ستر کلومیٹر پہ آگئی تھی۔ میں شکریہ ادا کرنے کے لئے گیا تو پوچھا کیا فالٹ تھا؟ مکینک بولا " پلگ میں کاربن آ گیا تھا " صرف کاربن آ جانے سے اتنا اثر پڑا؟ جی ہاں۔۔۔ دلوں پر بھی کاربن آجایا کرتا ہے۔ تب دل کسی نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔ ایسے کاربن کو دور کرنے کےلئے اسلام نے نسخہ بتا دیا ہے۔ دردو شریف، ذکر ، نماز ، تلاوت قرآن مع ترجمہ منقول

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

ایک علمی لطیفہ

ایک علمی لطیفہ

ایک شیعہ عالمہ مجھ سے کہنے لگی ابراہیم علیہ السلام شیعہ تھے میں نے کہا کیسے؟ کہا: وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ [۸۳] سورۃ الصافات ترجمہ: اور بے شک ابراہیمؑ اس کے شیعہ میں سے ہیں میں نے کہا آپ بھی مان جائیں گی، اس نے کہا کیسے؟ میں نے کہا: وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ [۱۰] وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ [۱۱] سورۃ الحجر ترجمہ: ہم نے آپ سے پہلے جتنے شیعوں میں جتنے بھی رسول بھیجے اور جو بھی رسول آتا وہ ان کا مذاق اڑاتے إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا [۴] سورۃ القصص ترجمہ: بے شک فرعون نے سرکشی کر رکھی تھی اور وہاں کے لوگوں کو شیعہ بنا رکھا تھا مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا [۳۲] سورۃ الروم ترجمہ: ان لوگوں میں سے جنہوں نے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے اور خود بھی شیعہ ہوگئے إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْ [۱۵۹] سورۃ الانعام ترجمہ: بے شک جن لوگوں نے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے وہ شیعہ تھے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَنِ عِتِيًّا [۶۹] سورۃ مريم ترجمہ: پھر ہر شیعہ سے ایسے ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو رحمن سے سرکشی کرتے رہے یہ سن کر وہ عالمہ ہنستے ہوئے کہنے لگی: میں تو مذاق کر رہی تھی 😅