*کیا مظلوموں کے حق میں بولنا جرم ہے؟*

یہ کیسا وقت آ گیا ہ...
Ummah Post
22 April, 2025

*کیا مظلوموں کے حق میں بولنا جرم ہے؟*

یہ کیسا وقت آ گیا ہے کہ غزہ کے معصوم بچوں کے لیے دو لفظ بولنے پر ہتھکڑیاں پہنائی جا رہی ہیں؟ سنبھل، اتر پردیش میں سات مسلمانوں کو صرف اس لیے گرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے دیوار پر ایک پوسٹر چسپاں کیا جس میں لکھا تھا “فری فلسطین، فری غزہ” اور اپیل کی گئی تھی کہ ظالم ریاست کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

کیا یہی ہے ہمارا انصاف؟

کیا یہی ہے جمہوریت کا مطلب؟

کیا یہ جرم ہے کہ کوئی ظلم کے خلاف کھڑا ہو؟

ان نوجوانوں نے کسی سے نفرت نہیں پھیلائی، کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، صرف ایک آواز بلند کی مظلوموں کے حق میں، بے گناہوں کی حمایت میں، اور ظالموں کے بائیکاٹ میں۔ لیکن اس آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی، ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں، اور پیغام دے دیا گیا کہ اگر تم حق کی بات کرو گے تو تمھیں خاموش کر دیا جائے گا۔

یہ صرف سات افراد کی گرفتاری نہیں، یہ آزادیِ رائے پر حملہ ہے، یہ انسانیت کے ضمیر پر ضرب ہے۔

Share this article
Speak the Truth and Live Forever: The King, His Flatterer, and the Lesson of Justice
Articles

Speak the Truth and Live Forever: The King, His Flatterer, and the Lesson of Justice

Once, a king visited the soldiers' mess hall (langar khana) and checked the cleanliness, which was up to mark. He then asked what had been cooked for the soldiers. The answer came: "Bataon", meaning eggplant. The king became furious, questioning why such low-quality food was prepared for the soldier...