حکایات و واقعات

علماء حق کے ٣١٣ واقعات و کرامات
علماء حق کے ٣١٣ واقعات و کرامات
عشق نبویﷺ کے ایمان افروز واقعات
عشق نبویﷺ کے ایمان افروز واقعات
حضور ﷺ کے بیان کردہ دلچسپ واقعیات
حضور ﷺ کے بیان کردہ دلچسپ واقعیات
اصلاحی واقعات کا مثالی مجموعہ
اصلاحی واقعات کا مثالی مجموعہ
اکابرین کے پاکیزہ لطائف
اکابرین کے پاکیزہ لطائف
حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ١٠٠ قصّے
حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ١٠٠ قصّے
واقعات و لطائف
واقعات و لطائف
لطائف علمیہ
لطائف علمیہ
لطائف حقانی
لطائف حقانی
Image 1

مکھی کیوں پیدا کی گئی؟

مکھی کیوں پیدا کی گئی؟

خراسان کا بادشاہ شکار کھیل کر واپس آنے کے بعد تخت پر بیٹھا تھا٬ تھکاوٹ کی وجہ سے اس کی آنکھیں بوجھل ہو رہی تھیں٬ بادشاہ کے پاس ایک غلام ہاتھ باندھے مؤدب سے کھڑا تھا٬ بادشاہ کو سخت نیند آئی ہوئی تھی مگر جب بھی اس کی آنکھیں بند ہوتیں تو ایک مکھی آ کر اس کی ناک پر بیٹھ جاتی تھی اور نیند اور بے خیالی کی وجہ سے بادشاہ غصے سے مکھی کو مارنے کی کوشش کرتا لیکن اس کا ہاتھ اپنے ہی چہرے پر پڑتا تھا اور وہ ہڑبڑا کر جاگ جاتا تھا۔ جب دو تین دفعہ ایسا ہواتو بادشاہ نے غلام سے پوچھا‘ تمہیں پتہ ہےکہ اللہ نے مکھی کو کیوں پیدا کیا ہے‘ اس کی پیدائش میں اللہ کی کیا حکمت پوشیدہ ہے؟ غلام نے بادشاہ کا یہ سوال سنا تو اس نے ایسا جواب دیا جو سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے- غلام نے جواب دیا‘ بادشاہ سلامت ! "اللہ نے مکھی کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ بادشاہوں اور سلطانوں کو یہ احساس ہوتا رہے کہ وہ خود کو کہیں خدا نہ سمجھ بیٹھیں کیوں کہ وہ خود سے ایک مکھی کو قابو نہیں کر سکتے.۔۔!! بادشاہ کو اس غلام کی بات اتنی پسند آئی کہ اس نے اسے آزاد کر کے اپنا مشیر مقرر کر دیا۔

Whats New

Naats