اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو
ڈاؤن لوڈ کریں
ناظم ندوة العلماء حضرت مولانا بلال عبد الحی صاحب حسنی ندوی زید مجدہ نے دارالعلوم کے سابق مہتمم حضرت الاستاذ ڈاکٹر مولانا سعید الرحمان صاحب اعظمی ندوی رح کے حوالے سے یہ صراحت فرمائی کہ سخت جسمانی ضعف کے سبب حضرت مہتمم صاحب پچھلے ڈھائی سال سے دارالعلوم آنے سے قاصر رہے اس دوران مرشد ملت حضرت مولانا محمد رابع صاحب حسنی ندوی رح کی حسب وصیت مہتمم صاحب کو ماہانہ مشاہرہ حسب سابق فراہم ہوتا رہا اور آج حضرت مہتمم صاحب کی وفات کے بعد انکے ورثاء نے وہ رقم ذمہ داران ندوہ کو یہ کہکر سونپ دی کہ حضرت مہتمم صاحب نے یہ کہکر کہ میں ڈھائی سال سے اپنے فرائض انجام نہیں دے پارہا لہذا میں اس رقم کا مستحق نہیں اور رقم ندوے کی تعمیر وترقی پر خرچ کی جاے تقریبا چودہ لاکھ 140000 کی یہ رقم ذمہ داران ندوہ کے سپرد کرنے کی وصیت کی ہے ڈھونڈے ہے اسکو خلق خدا شمع لیکے رات لاکھ ڈھونڈے کوئی تو وہ ملتا نہیں کہیں آج انکی جدائی کا زخم اور گہرا بلکہ ہرا ہوتا دکھائی دیا دل گھبرایا اور وحشت زدہ ہوگیا کہ وفاوں کے یہ چراغ رفتہ رفتہ گل ہورہے ہیں اور ہم انکے سایہ سے محرومی کے شدید احساس کے ساتھ جینے کےلیے مجبور ہیں اولئک آبائی فجئنا بمثلھم آخر پر حضرت ناظم صاحب کی اس نوید مسرت نے دل کی اجاڑ بستی کو سنبھالا دیا کہ اب ان شاءاللہ اسی رقم سے زہر تعمیر رواق رابع میں حضرت مہتمم صاحب سے منسوب سعید ہال تعمیر کیا جاے گا آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے سجاد حسین ندوی ---------Islamic Tube Pro--------- منقول - انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ-
فالوورز
فالوورز
فالوورز
فالوورز