آیۃ القران

وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآئِهِمْ غٰفِلُوْنَ(۵)(سورۃ الاحقاف)
ترجمہ : اس شخص سے بڑا گمراہ کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان (من گھڑت دیوتاؤں) کو پکارے جو قیامت کے دن تک اس کی پکار کا جواب نہیں دے سکتے، اور جن کو ان کی پکار کی خبر تک نہیں ہے۔(۵)(آسان ترجمۃ القران)

Naats

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَلَا يُفْطِرْ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ رَزَقَهُ اللَّهُ (ترمذی:۷۲۱)

حضرت ابو ہریرہ رضِي اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بھول کر کچھ کھا پی لیا، وہ روزہ نہ توڑے، یہ روزی ہے جو اللہ نے اسے دی ہے“

اہم مسئلہ

گلوکوز چڑھانا- روزہ کی حالت میں گلوکوز چڑھوانا مفسد صوم نہیں ہے؟ اس لئے کہ اس میں گلوکوز کا پانی یا دوا رگوں کے ذریعہ بدن میں جاتی ہے، منافذ اصلیہ کے ذریعہ نہیں جاتی اور براہ راست جوف میں نہیں پہنچتی ، تاہم بلا شدید عذر کے روزہ کی حالت میں گلوکوز نہیں چڑھوانا چاہئے؛ کیوں کہ یہ روزہ کی حکمت کے خلاف ہے۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۳۶۸)

Download Videos

نکاح

نکاح کے لئے بیوی - زنا کے لئے گرل فرینڈ نکاح مباح جزبات کی تکمیل کے لئے-زنا ھوس کی تشکیل کے لئے نکاح سنت رسول- زنا عمل شیطان نکاح کرنے والا مسلمانوں میں سے - زنا کرنے والا شیطان میں سے نکاح سے بقاء -زنا سے بربادی نکاح سے حیاء- زنا سے بےحیائی نکاح پر مبارکیں -زنا پر لعنتیں نکاح کرنے والا سنت کا پیرو - زنا کرنے والا کفار کا ساتھی نکاح صحت کا پیش خیمہ- زنا کرنے والے ایڈز کا نشانہ نکاح کرنے والا رحمت کے سائے میں -زنا کرنے والا عذاب کی لپیٹ میں نکاح سے عزتیں محفوظ - زنا سے عصمتیں برباد نکاح کا حکم - زنا کے قریب بھی نہ جاو نکاح سے عورت کی حفاظت - زنا عورت کی ذلت نکاح کرنے والے کے لئے دعائیں ۔زنا کرنے والے کے لئے سزائیں کنوارے کے لیے کوڑے اور شادی شدہ کو سنگسار نکاح سے رب راضی۔زنا سے رب کی ناراضی