Shayri

ہدہد الہ آبادی
عِلم و عَمَل میں کوشاں دارالعلوم دیوبند اہلِ یقیں کی پہچاں دار العلوم دیوبند اَسلاف کے مبارک فِکر و نَظَر سے جاری بحرِ علومِ قرآں دارالعلوم دیوبند مدنی و تھانوی کےبرکات بھی ہیں اِس میں نانوتوی کا احساں دارالعلوم دیوبند پاکیزہ ہستیوں کے اخلاص کی بدولت اُمت پہ فضلِ یزداں دارالعلوم دیوبند دشتِ جہاں کےپیاسےلوگوں کوہمیشہ سے دیتا ہے جامِ ایماں دارالعلوم دیوبند داعی ہوں یا کہ غازی یا عام سے نمازی مرکز ہے سب کا یکساں دارالعلوم دیوبند پروردگارِ عالم ! ہُدہُد کی التجا ہے ہوجائے سفر آساں دارالعلوم دیوبند

Naats

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ فَهُوَ رَدٌّ(بُخاری : ۲۶۹۷)

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے ہمارے دین میں ازخود کوئی ایسی چیز نکالی جو اس میں نہیں تھی تو وہ مردود ہے ۔

Download Videos

اہم مسئلہ

روزے کی حالت میں لفافہ کی گوند زبان سے چاٹنا روزے کی حالت میں لفافے کی گوند کو اپنی زبان سے تر کرنا مکروہ ہے، کیوں کہ گوند میں ذائقہ ہوتا ہے، اور روزے کی حالت میں کسی بھی چیز کے ذائقے کو چکھنا مکروہ ہے، البتہ اگر انگلی میں تھوک لیکر اس سے گوند کو تر کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔(اہم مسائل/ج:۴/ص:۹۴)

آخر موت ہے

بہرغفلت یہ تیری ہستی نہیں دیکھ جنت اس قدر سستی نہیں رہ گزر دنیا ہے یہ بستی نہیں جاے عیش و عشرت ومستی نہیں اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کرلے جو کر نا ہے آخر موت ہے محمد ضیاء الدین حسامی سلمان نگر چنتل میٹ حیدرآباد دکن