Shayri

بچا تو مسجد اقصیٰ کو ظالم سے میرے مولا درندوں نے تیرے گھر پر کیا حملہ میرے مولا امامت کی ہے آقا نے جہاں سارے نبیوں کی مقدس سرزمیں کو تو نا پاکوں سے بچا میرے مولا ہیں چیخیں پیارے بچوں کی صدائیں ماؤں بہنوں کی پکاریں خون میں لت پت تو انکی سن دعا میرے مولا جگا مومن میں جذبہ ایمانی غیرت مسلم جہاد فی سبیل اللہ تو کر اس کو عطا مولا تو کر یکجا عرب کے اور عجم کے ہر مسلماں کو قہر بن کر مسلماں کو یہودی پر گرا مولا اولا د ابرحہ نے پھر کیا حملہ تیرے گھر پر ابابیلوں کا لشکر بھیج تیرا ہی آسرا مولا آزادی دے فلسطینی کو کشمیری و چیچن کو ان فرعونوں کے چنگل سے تو ہی انکو چھڑا مولا

Naats

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ(ترمذی:۷۴۰)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ماہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے“۔

Download Videos

اہم مسئلہ

فکس ڈپوزٹ رقم پر زکوٰۃ۔ بینک میں بطور فکس ڈپازٹ جمع کرنا دین قوی کے درجہ میں ہے جب مدت معینہ گذرنے پر پوری رقم ملے گی تو اصل جمع کی ہوئی رقم پر ہر سال زکوۃ واجب ہوگی لیکن جو رقم بڑھ کر ملے گی وہ سود ہے اور قطعاً حرام ہے، اس پر زکوۃ واجب نہیں۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۴۷۲)

بزرگوں کی تواضع

جن بزرگوں کی باتیں سن اور پڑھ کر ہم لوگ دین سیکھتے ہیں۔ ان کے حالات پڑھنے سے معلوم ہو گا کہ وہ لوگ اپنے آپ کو اتنا بے حقیقت سمجھتے ہیں جس کی حد و حساب نہیں۔ چنانچہ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ ارشاد میں نے اپنے بے شمار بزرگوں سے سنا وہ فرماتے تھے کہ : میری حالت یہ ہے کہ میں ہر مسلمان کو اپنے آپ سے فی الحال .. اور ہر کافر کو احتمالا اپنے آپ سے افضل سمجھتا ہوں ” اور کافر کو اس وجہ سے کہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو کبھی ایمان کی توفیق دیدے. اور یہ مجھ سے آگے بڑھ جائے“۔ ایک مرتبہ حضرت تھانوی قدس اللہ سرہ کے خلیفہ خاص حضرت مولانا خیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت مفتی محمد حسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ حضرت تھانوی صاحب کی مجلس میں بیٹھتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ جتنے لوگ مجلس میں بیٹھے ہیں۔... سب مجھ سے افضل ہیں اور میں ہی سب سے زیادہ نکما اور ناکارہ ہوں ...... حضرت مفتی محمد حسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے سن کر فرمایا کہ میری بھی یہی حالت ہوتی ہے.. دونوں نے مشورہ کیا کہ ہم حضرت تھانوی کے سامنے اپنی یہ حالت ذکر کرتے ہیں معلوم نہیں کہ یہ حالت اچھی ہے۔ یا بری ہے۔ چنانچہ یہ دونوں حضرات حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اور اپنی حالت بیان کی کہ حضرت آپ کی مجلس میں ہم دونوں کی یہ حالت ہوتی ہے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے جواب میں فرمایا کہ کچھ فکر کی بات نہیں۔ اس لئے کہ تم دونوں اپنی یہ حالت بیان کر رہے ہو۔ حالانکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب میں بھی مجلس میں بیٹھتا ہوں تو میری بھی یہی حالت ہوتی ہے کہ اس مجلس میں سب سے زیادہ نکما اور ناکارہ میں ہی ہوں۔ یہ سب مجھ سے افضل ہیں۔ یہ ہے تواضع کی حقیقت ارے جب تواضع کی یہ حقیقت غالب ہوتی ہے تو پھر انسان تو انسان ... آدمی اپنے آپ کو جانوروں سے بھی کمتر سمجھنے لگتا ہے۔ )