کسی فلسفی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیوی کیسے منتخب کرے گا؟
فل...
Ummah Post
15 June, 2025

کسی فلسفی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیوی کیسے منتخب کرے گا؟

فلسفی نے جواب دیا:

نہ بہت خوبصورت ہو کہ دوسروں کی نظر اس پر پڑے، نہ بدصورت کہ میری اپنی طبیعت بیزار ہو۔

نہ بہت لمبی کہ میں اپنی گردن اونچی کروں، نہ بہت چھوٹی کہ میں سر جھکاؤں۔

نہ بہت موٹی کہ ہوا کی راہ میں رکاوٹ بنے، نہ بہت دبلی کہ وہ سایہ محسوس ہو۔

نہ بہت سفید کہ موم جیسی لگے، نہ بہت کالی کہ سایہ دکھائی دے۔

نہ جاہل کہ بات سمجھانا مشکل ہو، نہ بہت علم والی کہ ہر وقت بحث کرے۔

نہ بہت مالدار کہ کہے یہ میرا مال ہے، نہ بہت غریب کہ میرے بچے مشکل میں پڑ جائیں۔

نہ غصے والی کہ اسے منانا مشکل ہو، نہ ہر وقت مطالبے کرنے والی۔

نہ چیخنے والی کہ اس کی آواز سے کان پھٹ جائیں، نہ خاموش کہ بالکل کوئی آواز نہ ہو۔

کہا جاتا ہے کہ یہ فلسفی آخرکار کنوارہ ہی مر گیا۔😭🤣😂🤣

Share this article
گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ
مضامین

گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا ۔ اک روزایک درویش  سے ملا قات ہو گئی تواپنا حال  کہہ سنایا ۔ کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت ہے باہر ہیں ۔ لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔ درویش نے اس کی بات سنی اور کہا جاؤ اور نمک...