سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ سے کسی نے بیٹیوں کے حقوق ک...
Ummah Post
11 November, 2024

سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ سے کسی نے بیٹیوں کے حقوق کے بارے میں عام معاشرے کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا...

ہائے وہ بیٹیاں! تم جس کے ہاتھ میں اُن کا ہاتھ دے دو، وہ اُف کیے بغیر تمہاری پگڑیوں اور داڑھیوں کی لاج رکھنے کے لیے ان کے ساتھ ہو رہتی ہیں اور سسرال میں میکے کی یاد آتی ہے تو چھپ چھپ کر رو لیتی ہیں. کبھی دھوئیں کے بہانے آنسو بہا کر جی ہلکا کر لیتی ہیں، آٹا گوندھتے ہوئے جو آنسو بہتے ہیں وہ آٹے میں جذب ہو کر رہ جاتے ہیں...

مگر کوئی نہیں جانتا کہ اس روٹی میں اس بیٹی کے کتنے آنسو شامل ہیں.

غیرت مندو! ان کی قدر کرو، یہ بڑے نازک آبگینے ہیں...

بحوالہ : محاسن اسلام شمارہ ۲۱۰

Share this article
رشتہ ڈھونڈنے کی ظالمانہ رسم
مضامین

رشتہ ڈھونڈنے کی ظالمانہ رسم

ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب رشتہ ڈھونڈا جاتا ہے تو لڑکی کی خوبصورتی ، لڑکی کی شرافت ، لڑکی کے کام کاج ، لڑکی کا رہن سہن ، لڑکی کی تعلیم ، لڑکی کا خاندان ، لڑکی کا جہیز ، لڑکی کا جائیداد میں حصہ لڑکی کی پیدائش سے اسکی جوانی تک کی ہسٹری جس کی گواہی بھی شرط اور لڑکے کے لئے صرف اسکی ن...