*بزرگوں کی خدمت میں اصلاح علم کے لیے بھی جانا چاہیے*

"مشائخ...
Ummah Post
22 March, 2025

*بزرگوں کی خدمت میں اصلاح علم کے لیے بھی جانا چاہیے*

"مشائخ کے یہاں جانے کی ضرورت عموما یہ سمجھی جاتی ہے کہ عمل کی اصلاح ہو، مگر میں کہتا ہوں کہ علم کی اصلاح کے لیے بھی جانا چاہیے، اس لیے کہ صحیح علم اللہ والوں ہی کے پاس ہوتا ہے، علم قیل و قال کا نام نہیں ہے، بلکہ ایک نور ہے جو اللہ کی طرف سے مومن کے قلب میں ڈالا جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ عملی گمراہی علمی گمراہی کا نتیجہ ہے اور یہ اس زمانے میں عام ہے، عقائد کا تعلق علم ھی سے ہے، علم صحیح نہ ہوگا تو عقیدہ بھی صحیح نہیں رہ سکتا."

مصلح الامت حضرت *مولانا شاہ وصی اللہ* فتح پوری رحمة اللہ علیہ

(تذکرہ مصلح الامت، ص169)

Share this article
ہونے والے شوہر کا امتحان: ایک ایمان افروز واقعہ
مضامین

ہونے والے شوہر کا امتحان: ایک ایمان افروز واقعہ

میرے بھائی نے مجھے اپنے ایک دوست سے سنا ہوا سچا واقعہ سنایا جو اپنی بہنوں کے لیے بطور نصیحت پیش کررہا ہوں. میرے ایک عزیز پیرس میں خاصے عرصے سے مقیم ہیں . برسر روز گار ہیں، مگر ابھی تک کسی وجہ سے اپنا گھر نہیں بسا سکے، ایک دن میرے پاس آئے تو گھر بسانے کا قصہ چھیڑ دیا۔ وہ کسی مناسب رشتے کی تلاش می...