*موٹر سائیکل* 
موٹرسائیکل ایک لیٹر پٹرول میں پینسٹھ سے ستر ک...
Ummah Post
1 April, 2025

*موٹر سائیکل*

موٹرسائیکل ایک لیٹر پٹرول میں پینسٹھ سے ستر کلومیٹر چلتی تھی، اچانک اس کی ایوریج خراب ہو گئی اور پینتالیس چھیالیس پہ آ گئی۔ دو تین مکینکس کو دکھانے کے باوجود معاملہ قابو میں نہ آیا۔

پھر ایک مکینک نے اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سنیئر موسٹ کی طرف ریفر کر دیا۔

چنانچہ بائیک وہاں لے جائی گئی۔ اس نے ساری بات سنی اور " چھوٹے "کو آواز دی۔

"چھوٹے" سے چھوٹا پلگ اسپانر منگوایا۔

کاربوریٹر سے ایک پلگ کھول کے "چھوٹے" کو کہا کہ اسے بف لگا کے لاو۔

وہ ایک منٹ میں بف لگا کے لے آیا۔ مکینک نے پلگ اسی جگہ پہ لگا دیا اور کہا کہ جاؤ۔ ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پیسے بھی اس نے کچھ نہ لئے۔

چند دن بعد نوٹ کیا توگاڑی پھر ستر کلومیٹر پہ آگئی تھی۔

میں شکریہ ادا کرنے کے لئے گیا تو پوچھا کیا فالٹ تھا؟

مکینک بولا

" پلگ میں کاربن آ گیا تھا "

صرف کاربن آ جانے سے اتنا اثر پڑا؟

جی ہاں۔۔۔

دلوں پر بھی کاربن آجایا کرتا ہے۔ تب دل کسی نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔

ایسے کاربن کو دور کرنے کےلئے اسلام نے نسخہ بتا دیا ہے۔

دردو شریف، ذکر ، نماز ، تلاوت قرآن مع ترجمہ

منقول

Share this article
پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد
مضامین

پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد

حضرت حکیم الامت تھانوی اور حضرت شاہ وصی اللہ الہ آبادی نور اللہ مرقدهما دونوں نے یہ واقعہ نقل کیا کہ ایک پرہیز گار عالم بچوں کو پڑھاتے تھے ایک دن ان کے گھر میں فقر و فاقہ تھا بھوک کی شدت سے ان کا چہرہ مرجھایا ہوا تھا جو طلبہ پڑھنے کو آتے اُن میں سے ایک طالب علم نے محسوس کر لیا کہ حضرت کے یہاں شاید ف...