متفرقات

اسلام میں پاکیزگی کی اہمیت
اسلام میں پاکیزگی کی اہمیت
مذہبی پیشواؤں کا احترام
مذہبی پیشواؤں کا احترام
اختلاف ائمہ اور حدیث نبوی ﷺ
اختلاف ائمہ اور حدیث نبوی ﷺ
کمالات حکیم الاسلام
کمالات حکیم الاسلام
توضیحات حکیم الاسلام
توضیحات حکیم الاسلام
تنقیحات حکیم الاسلام
تنقیحات حکیم الاسلام
تحقیقات حکیم الاسلام
تحقیقات حکیم الاسلام
آداب اسلام
آداب اسلام
انحطاط و پریشانیوں کے اسباب اور ہمارے لیے راہ عمل
انحطاط و پریشانیوں کے اسباب اور ہمارے لیے راہ عمل
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Whats New

Naats