لِلَّـذِيْنَ اسْتَجَابُـوْا لِرَبِّـهِـمُ الْحُسْنٰى ۚ وَالَّـذِيْنَ لَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَـهٝ لَوْ اَنَّ لَـهُـمْ مَّا فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًا وَّمِثْلَـهٝ مَعَهٝ لَافْتَدَوْا بِهٖ ۚ اُولٰٓئِكَ لَـهُـمْ سُوٓءُ الْحِسَابِ وَمَاْوَاهُـمْ جَهَنَّـمُ ۖ وَبِئْسَ الْمِهَادُ(۱۸)(سورۃ الرعد)
ترجمہ : بھلائی انہی لوگوں کے حصے میں ہے جنہوں نے اپنے رب کا کہنا مانا ہے اور جنہوں نے اس کا کہنا نہیں مانا، اگر ان کے پاس دنیا بھر کی ساری چیزیں بھی ہوں گی، بلکہ اتنی ہی اور بھی، تو وہ (قیامت کے دن) اپنی جان بچانے کے لیے وہ سب کچھ دینے کو تیار ہوجائیں گے۔ ان لوگوں کے حصے میں بری طرح کا حساب ہے، اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔(آسان ترجمۃ القران)