حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَ أَحَبُّ الثِّيَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَمِيصُ (ابو داؤد : ۴۰۲۵)
ترجمہ : ام المومنین سیدہ ام سلمہ‬ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو تمام کپڑوں میں سے قمیص زیادہ پسند تھی

Naats

حدیث الرسول ﷺ

سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْدِلُوا بَيْنَ أَبْنَائِكُمْ اعْدِلُوا بَيْنَ أَبْنَائِكُمْ(نسائی:۳۷۱۷)

میں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو خطبے کے دوران میں فرماتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے بیٹوں کے درمیان انصاف کرو ۔ اپنے بیٹوں کے درمیان عدل کرو ۔‘‘

اہم مسئلہ

روزہ دار کا آنکھوں میں دوا ڈالنا روزہ کی حالت میں آنکھوں میں دوا ڈالنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے، اگرچہ اس دوا کا اثر حلق کے اندر محسوس ہو، کیوں کہ آنکھ، دماغ اور معدے کے درمیان کوئی گزرگاہ نہیں ہے کہ آنکھوں کے راستے سے دوا، دماغ یا معدے میں پہنچ جائے ۔(اہم مسائل/ج:۴/ص:۹۶)

Download Videos

آخر موت ہے

بہرغفلت یہ تیری ہستی نہیں دیکھ جنت اس قدر سستی نہیں رہ گزر دنیا ہے یہ بستی نہیں جاے عیش و عشرت ومستی نہیں اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کرلے جو کر نا ہے آخر موت ہے محمد ضیاء الدین حسامی سلمان نگر چنتل میٹ حیدرآباد دکن