عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُنْكَحُ النِّسَاءُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ (ابو داؤد: ۲۰۴۷)
ترجمہ : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ عورتوں سے چار باتوں کی بنا پر نکاح کیا جاتا ہے ۔ اس کے مال ، حسب و نسب ، حسن و جمال اور اس کے دین کی بنا پر ، پس تو دیندار کو اختیار کر ، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ۔‘‘