جنازہ کو چار آدمیوں کے ذریعہ اٹھا کر مناسب رفتار سے چلنا چاہئے اور ہر اٹھانے والے کو چالیس قدم لے کر چلنا چاہئے ۔ اور مٹی دینے کے بعد سورہ بقرہ کا اول اور آخر پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنا حدیث سے ثابت ہے؛ لہذا ایصالِ ثواب کر کے آنا ہی بہتر ہے، جلدی ہو تو اس سے پہلے بھی آسکتے ہیں۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۱۶۴)