محقق مسئلہ

موئے زیرِ ناف کی حدود اور صاف کرنے کا طریقہ ؟ ناف کے نیچے اور دائیں بائیں جو بال ہوں ، اسی طرح خصیتین اور سرین کے نیچے تک اور عضو مخصوص کے ارد گرد کے سب بالوں کو صاف کرنا ضروری ہے۔ بہتر اور سنت یہ ہے کہ اُسترے یا بلیڈ وغیرہ سے مونڈا جائے ، اس کے علاوہ کسی دوا، صابن یا پاؤڈر وغیرہ سے صاف کرنا یا قینچی سے کاٹنا بھی جائز ہے، یہ صفائی ہر جمعہ کے روز مناسب ہے، اِس کا موقع نہ ہو تو پندرہ دن میں صفائی کر لینی چاہئے ، اور ۴۰ روز تک ان بالوں کو چھوڑے رکھنا مکروہ تحریمی ہے۔(کتاب النوازل/ج:۱۵/ص:۵۴۷)

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

*ایک دن مولانا رومی رح اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں*۔ *اس پر مولانا رومی رح باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:* *بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔* *جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،* *وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔* منقول۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ

Image 1

Naats

Recent Articles