محقق مسئلہ

ٹی وی پر حرم شریف کی تراویح، مناظرہ يا دینی پروگرام سننا ؟ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جس چیز کو ٹی وی کے بغیر دیکھنا جائز ہے اُس کی تصویر یا اُس کے عکس کو ٹیلی ویژن یا اُس کی سی ڈی کمپیوٹر پر بھی دیکھنے کی گنجائش ہے، خواہ پروگرام ٹیپ شدہ ہو یا براہ راست دکھایا جارہا ہو ، لیکن چوں کہ ان چیزوں میں مشغول ہو کر عموماً لوگ اپنی حد پر نہیں رہتے ؛ بلکہ نا جائز تصاویر دیکھنے کا ذریعہ اور بہانہ بنا لیتے ہیں ؛ اس لئے مطلقاً ایسی چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا جاتا ہے ، اور صاحب احسن الفتاوی وغیرہ نے اسی مصلحت سے ان چیزوں کی ممانعت کا فتوی دیا ہے۔(کتاب النوازل/ج:۱۶/ص:۴۴۴)

رزق کا مالک کون؟

رزق کا مالک کون؟

✍🏻ملازم بڑا ہی تابعدار تھا۔ مالک نے خوش ہو کے اس کی پانچ ہزار تنخواہ بڑھا دی۔ تابعداری میں فرق نہیں آیا لیکن وہ بہت زیادہ مشکور بھی نہیں ہوا۔ مالک کو بڑا غصہ آیا کہ میں نے اس کی تنخواہ بڑھائی لیکن یہ ہے کہ اچھے سے شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔ اس نے اگلے ماہ تنخواہ پانچ ہزار کم کر دی۔ ملازم کی ‏تابعداری اب بھی وہی رہی کوئی شکایت نہیں کی۔ مالک نے اسے بلوا بھیجا اور کہا، "بڑے عجیب انسان ہو، میں نے تمھاری تنخواہ پانچ ہزار بڑھائی، پھر کم کر دی۔ تم جوں کے توں رہے۔ یہ سب کیا ہے؟" ملازم بولا، "اوہ! آپ نے خود کو رازق سمجھ لیا تھا؟ میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو اس سے اگلے دن آپ نے تنخواہ پانچ ‏ہزار بڑھا دی۔ میں سمجھ گیا کہ جس خالق نے بچہ دیا اسی نے رزق کا انتظام بھی ساتھ ہی کر دیا ہے، سو اسی کا شکریہ ادا کیا۔ پھر جس دن میری والدہ وفات پا گئیں اسی دن آپ نے تنخواہ کم کر دی۔ میں نے جان لیا کہ وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لے گئیں سو تب بھی اللہ کا شکر ادا کر کے مطمئن رہا۔" 🖋️پھر بولا، "صاحب، ‏یہ روزی روٹی کے فیصلے کہیں اور ہی ہوتے ہیں۔ ہم تو بس مہرے ہیں جنہیں آگے پیچھے کرکے اسباب پیدا کیا جاتے ہیں۔"

Image 1

Naats

Recent Articles