Shayri

ہدہد الہ آبادی
میں جنت چاہتا ہوں پَر موبائل چھوڑدوں کیسے عبادت چاہتا ہوں پَر موبائل چھوڑدوں کیسے ہوس کی قید سے نکلوں کہ میں سلطانِ طیبہ کی اطاعت چاہتا ہوں پَر موبائل چھوڑدوں کیسے مجھے معلوم ہے عشقِ مجازی نے ڈسا مجھ کو میں راحت چاہتا ہوں پَر موبائل چھوڑدوں کیسے صحابہ کی صحابہ کے غلاموں کے غلاموں کی محبت چاہتا ہوں پَر موبائل چھوڑدوں کیسے فضائل کی کتابوں سے فضائل سن کے قرآں کی تلاوت چاہتا ہوں پَر موبائل چھوڑدوں کیسے یہ دنیا مختصر ہے مختصر دنیا میں ایماں کی حلاوت چاہتا ہوں پَر موبائل چھوڑدوں کیسے

Naats

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي(مسلم شریف:۲۷۵۱)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: میری رحمت میرے غصہ سے آگے بڑھ گئی ہے۔(تفہیم المسلم)

Download Videos

اہم مسئلہ

جوتا پہن کر کھانا کھانا ، جائز و درست تو ہے لیکن اُتار کر کھانا بہتر ہے، کیوں کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے سامنے کھانا رکھا جائے اور تم کھانے بیٹھو، تو اپنے جوتے اتار دو، کیوں کہ جوتے اتار دینا پیروں کے لیے بہت راحت بخش ہے۔ (اہم مسائل/ج:۸/ص:۲۹۸)

اصلاح کن جواب

حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کے ایک خلیفہ نے آپ کو خط لکھتے ہوئے اپنے اصلاحی اور ملی کارنامے شمار کرائے، کہ آج کل میں وعظ بھی کہہ رہا ہوں، درس وتدریس بھی کر رہا ہوں، تصنیف وتالیف بھی جاری ہے......... وغیرہ وغیرہ. حضرت نے جواب میں عجیب بات فرمائی، جو ہم سب کے لیے حد درجہ قابلِ توجہ ہے. فرمایا کہ: میاں! یہ سب تو تم دوسروں کا کام کر رہے ہو؟ اور اس طرح کی خدمات تو اللہ تعالیٰ "رجلِ فاجر" سے بھی لے لیتے ہیں. تم تو یہ بتاؤ کہ تمھارے ذاتی اعمال اور احوال کیسے چل رہے ہیں؟ تزکیۂ قلب اور اصلاحِ نفس کا معاملہ کیسا ہے؟ حضرت کے اس مضمون کو سامنے رکھتے ہوئے اگر آج ہم اپنے حالات کا جائزہ لیتے ہیں، تو معاملہ نہایت نازک نظر آتا ہے. کیوں کہ جس علم کا مقصد اور محور اپنی فکر اور اصلاح کے بجائے، صرف دوسروں پر نظر ہوجائے، تو اس کا معاملہ خطرناک ہوجاتا ہے.