Shayri

ہدہد
تُو نے توہینِ صحابہ کی ہے میں تجھےکیسے بُھول سکتا ہوں نیک لوگوں پہ تبرأ کی ہے میں تجھے کیسے بُھول سکتا ہوں اپنی  گھٹیا  زبان  سے  تُونے  کیوں  ابُوبکر  کو   بُرا   بولا تُو نے اعلانیہ خطا کی ہے میں تجھےکیسے بھول سکتا ہوں دورِ  مَکّی  یا  دورِ  مدنی  ہو وہ  وفادارِ  نبی اور  تُو  نے دیں کےغدار سے وفا کی ہے  میں تجھےکیسےبھول سکتاہوں رب کےمحبوب کےمحبوب تریں، اعلی، ارفع و نیک انساں کی تُو نے تذلیل بارہا کی ہے میں تجھےکیسے بھول سکتا ہوں اہلِ ایماں پہ نکتہ چینی ہے  یہ عداوت ہے  یہ بے دینی ہے سخت معیوب یہ بیباکی ہے میں تجھےکیسےبھول سکتاہوں اہلِ ایماں کو خبر  ہے تیرے  جھوٹے افکار بھرے  مذہب  کا فلسفہ تقیہ و چالاکی ہے میں تجھےکیسے بھول سکتا ہوں

Naats

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ (بُخاری شریف: ۶۱۳۳)

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جا سکتا۔(نصر الباری/ج:۱۱/ص:۲۲۷)

Download Videos

اہم مسئلہ

نماز میں چھینک یا ڈکار کی وجہ سے جو آواز بن جاتی ہے ، اُس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ، کیوں کہ اس سے بچنا مشکل ہے۔ (اہم مسائل/ج:۹/ص:۸۸)

کتابوں کے ساتھ ہمارا رویہ

اور بے زباں قیدیوں میں سے وہ کتب بھی ہیں جو تم نے لا کر الماری میں بِن مطالعہ رکھی ہیں۔ گرد و غبار کا تہہ چڑھ چکا ہے؛ جیتے جی قبرستان میں مدفون ہیں، اوراق اپنی طبعی زندگی کے ایام کاٹ رہے ہیں مگر بے رحم مجاور کو انسیت کا خیال تک نہیں گزرتا اور نہ یہ کہ اپنائیت کا بھرم رکھ کر گرد و غبار جھاڑ کر آنکھوں سے لگا لے، پیار بھرے لبوں سے بوسہ دے کر کچھ لمحات کے لیے ہی سہی مگر کرے کچھ ورق گردانی۔ - سریر ---------------- " میری زندگی میں دو راتوں کے سوا کوئی رات ایسی نہیں گزری جب میں نے علم کی جستجو میں کچھ ساعتیں کتاب کے ساتھ نہ گزاریں ہوں ، پہلی جب میرے باپ کا جنازہ اٹھا اور دوسری میری شادی کی رات." - الشيخ الرئيس الإمام أبو علي حسين ابن سيناء (بو علی سینا)