Shayri

آسمان جلتی زمین پر نہیں آنے والا اب یہاں کوئی پیمبر نہیں آنے والا پیاس کہتی ہے چلیں ریت نچوڑی جائے اپنے حصے میں سمندر نہیں آنے والا اپنے کعبے کی حفاظت تمہیں خود کرنی ہے اب ابابیلوں کا لشکر نہیں آنے والا تو پکارے گا تو اے صحن حرم آئیں گے اب ابابیلوں کے انداز میں ہم آئیں گے لے کے ہم آئیں گے ہاتھوں میں صداقت کے علم یہ الگ بات ہے کہ تعداد میں کم آئیں گے آہی جائے گا کوئی مرد براہیم صفت جب بھی اللہ کے گھر میں یہ صنم آئیں گے

Naats

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً(نسائی:۲۱۴۹)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سحری کھایا کرو ، بلاشبہ سحری کھانے میں برکت ہے ۔‘‘

Download Videos

اہم مسئلہ

روزے کی حالت میں نیم کی مسواک کرنا۔ روزہ کی حالت میں نیم کی مسواک کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۳۷۰)

اپنی قدر آپ کریں

احتساب میں اتنی گیرائی بھی نہ ہو کہ اپنی شکستوں کے سوا کچھ نظر ہی نہ آئے۔ انسان کو کم از کم اپنے ساتھ مشفق ہونا چاہیے۔ چاہے قدم لڑکھڑائے ہوں، محنت اور لگن میں کمی رہی ہو تب بھی کبھی خود کو زیادہ دوش دینے کی ضرورت نہیں۔ اور نہ ہی کبھی خود سے مایوس ہونا چاہیے۔ --- ایک وقت ہوتا ہے جب انسان زندگی کے لیے بہت سے خواب دیکھتا ہے، آرزوئیں پالتا ہے، خواہشیں رکھتا ہے۔ پھر وقت گزرتا ہے، بہت سی ناکامیوں کا سامنا ہوتا ہے، محرومیوں کا منہ دیکھتا ہے اور اخیر میں صرف ایک خواب بچتا ہے کہ چین زندگی میں آ جائے اور بس!! —مائک