Shayri

ساجدہ بتول
پیارے مدینے یہ تو بتا پیارے مدینے یہ تو بتا کچھ سماں وہ کیسا پیارا ہو گا تجھ میں آقا رہتے ہوں گے اور تو شوق سے دیکھتا ہو گا میرے نبی کے گلشن کی کیا بات سہانی ہوتی ہو گی خار بھی گل بن جاتے ہوں گے قرب جو آپ کا ملتا ہو گا حجرے میں جب رات کو پیارے آقا داخل ہوتے ہوں گے اندھیرا چھٹ جاتا ہو گا حجرہ چمک ہی اٹھتا ہو گا جب بھی جہاد کو آپ کے ساتھ صحابہ سفر میں چلتے ہوں گے آپ کے گرد صحابہ کا مضبوط حصار اک ہوتا ہو گا جب بھی نماز کو میرے آقا مسجد آیا کرتے ہوں گے صف کو باندھے ادب سے ہر اک سر کو جھکائے رکھتا ہو گا جب جب آقا مسجد نبوی میں جلوہ فرماتے ہوں گے مسجد نبوی ' آپ' صحابہ کیا ہی حسین نظارہ ہو گا جبریل آپ کی خدمت میں جب تحفہ وحی کا لاتے ہوں گے نین چمک ہی اٹھتے ہوں گے چہرہ کھل ہی جاتا ہو گا جس چے پہ قدم مبارک اکثر لگتے رہتے ہوں گے آج تلک وہ چپہ حجر میں اکثر روتا رہتا ہو گا آج تلک ہر زائر کو تو بانہوں میں بھر لیتا ہو گا حرت ہے یہ بتول کی ہر دم، کب میرا ابھی جانا ہو گا حجر کی شام غم ہے لمبی زیست ہے تھوڑی سی اب باقی درد کے اس قصے کا کب تک قرب میں آہ بدلنا ہو گا حسرت ساری عمر کی ہے یہ رونا دیر سے آنے کا ہے جس پہ فدا ہے خود ہی حسن بھلا وہ کیسا ہو گا

Naats

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُفْتَحُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ، وَيَوْمَ الْخَمِيسِ، فَيُغْفَرُ لِكُلِّ عَبْدٍ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا، إِلَّا رَجُلًا كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَخِيهِ شَحْنَاءُ، فَيُقَالُ: أَنْظِرُوا هَذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا، أَنْظِرُوا هَذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا، أَنْظِرُوا هَذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا(باب النھي عن الشحناء و التهاجر)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ہر اس بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا ، اس بندے کے سوا جس کی اپنے بھائی کے ساتھ عداوت ہو ، چنانچہ کہا جاتا ہے : ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں ، ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں ۔ ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں ۔‘‘ ( اور صلح کے بعد ان کی بھی بخشش کر دی جائے ۔ )

Download Videos

اہم مسئلہ

چٹائی کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا اکثر لوگ حصول ثواب کی نیت سے چٹائی کی ٹوپیاں نمازیوں کے استعمال کے لیے مسجدوں میں رکھتے ہیں ، چونکہ انسان انہیں پہن کر دیگر مجالس میں جانا پسند نہیں کرتا، بلکہ معیوب سمجھتا ہے ، اس لیے یہ ٹوپیاں ثیاب بذلہ کے حکم میں ہیں، لہذا ایسی ٹوپیاں پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے ۔(اہم مسائل/ج:۱/ص:۵۷)

مغربی افکار ونظریات سے بیزاری کی ضرورت

آج مغربی علوم جو در حقیقت خالص جاہلیت ہیں ،جدید پیراۓ میں اسلامی معاشرے میں داخل ہوکر ہمارے عقائد ونظریات اور معاشرت کو منہدم کررہے ہیں ۔۔۔نسل نو اس فکری یلغار کی کی وجہ سے اپنے دین کے بارے میں تشکیک کا شکار ہورہی ہے اور وہ بر سر عام دینی اقدار وروایات کو فرسودہ و ناقابل عمل قرار دے رہی ہے ،مغرب کا علمی تفوق بدستور ہماری تعلیم یافتہ نسلوں کو اپنی فسوں کاری میں نگل رہا ہے ۔۔۔۔آج کے دور میں انسانی حقوق ،آزادیے رائے ،آزادیے اظہار، آزادئ نسواں ،لبرل ازم ،سیکولر ازم اور ماڈرن ازم جیسے مغربی افکار ہی مقدس ٹہراۓ جارہے ہیں ،جو در حقیقت انکار خدا ورسول انکار وحی اور انسان کی الوہیت پر مبنی ہیں ۔۔۔۔۔لھذا ضروری ہے کہ مغربی افکار وعلوم کا مطالعہ کرکے قرآن وحدیث ،فقہ وکلام کی روشنی میں ان کا محاکمہ کیا جاۓ ۔۔۔۔۔اللہ ہمارے ایمان وعمل کی حفاظت فرماۓ۔۔۔۔۔۔