*ایک لرزتا ہاتھ، ایک کانپتی لاٹھی، اور ان آنکھوں میں وہ سوال جو کسی کو نظر نہیں آتا* — "کیا ہم واقعی اتنے *بےبس* ہو گئے؟" یہ وہی ہاتھ ہیں جنہوں نے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا تھا۔ وہی قدم جو راتوں کو جاگ کر تمہارے لیے دوڑتے تھے، آج دروازے پر تمہاری راہ تک رہے ہیں۔ مگر تمہیں فرصت نہیں۔ تمہارے پاس دنیا کی ہر مصروفیت ہے، سوائے ان چہروں کو دیکھنے کے جو تمہاری ایک مسکراہٹ کو ترس رہے ہیں۔ ایک *سوکھی چھڑی* کم از کم گرنے سے بچا سکتی ہے، مگر وہ اولاد جو ماں باپ کے بڑھاپے کا سہارا نہ بنے، وہ چھڑی سے بھی بدتر ہے۔ وہ والدین جو جوانی میں تمہاری ہر ضد مانتے رہے، آج تمہاری بے حسی کے بوجھ تلے دبے سسک رہے ہیں۔ وقت پلٹتا ضرور ہے احتیاط کیجئے۔



