اردو رسائل

ماہنامہ دار العلوم (مارچ)
ماہنامہ دار العلوم (مارچ)
ماہنامہ صدائے حق بنگلور (مارچ)
ماہنامہ صدائے حق بنگلور (مارچ)
پندرہ روزہ ندائے اطہر (مارچ)
پندرہ روزہ ندائے اطہر (مارچ)
ماہنامہ دار التقویٰ لاہور(مارچ)
ماہنامہ دار التقویٰ لاہور(مارچ)
دو ماہی تحفظ شریعت حیدرآباد (جنوری۔فروری)
دو ماہی تحفظ شریعت حیدرآباد (جنوری۔فروری)
ماہنامہ الایمان (مارچ)
ماہنامہ الایمان (مارچ)
دو ماہی افکار (مارچ۔اپریل)
دو ماہی افکار (مارچ۔اپریل)
دو ماہی افکار (جنوری۔فروری)
دو ماہی افکار (جنوری۔فروری)
ماہنامہ ندائے شاہی مرادآباد(مارچ)
ماہنامہ ندائے شاہی مرادآباد(مارچ)
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Whats New

Naats