ادیان و مذاھب

کلمات کفریہ احکام و مسائل
کلمات کفریہ احکام و مسائل
تحفظ ختم نبوت و اہل حق کی قربانیاں اور ہماری ذمہ داریاں
تحفظ ختم نبوت و اہل حق کی قربانیاں اور ہماری ذمہ داریاں
آسان عمرہ مع تذکرۂ مقامات مقدسہ
آسان عمرہ مع تذکرۂ مقامات مقدسہ
تعلیم بالغان و بزرگان اہمیت و ضرورت
تعلیم بالغان و بزرگان اہمیت و ضرورت
اسلام کا تصور علم
اسلام کا تصور علم
لاک ڈاؤن کے بعد مدارس اسلامیہ کی ذمّہ داریاں جلد ۱
لاک ڈاؤن کے بعد مدارس اسلامیہ کی ذمّہ داریاں جلد ۱
لاک ڈاؤن کے بعد مدارس اسلامیہ کی ذمّہ داریاں جلد ۲
لاک ڈاؤن کے بعد مدارس اسلامیہ کی ذمّہ داریاں جلد ۲
وضو اور نماز کی عملی مشق
وضو اور نماز کی عملی مشق
دنیا کی زندگی قرآن و سنت میں
دنیا کی زندگی قرآن و سنت میں
Image 1

حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ

حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ

حضرت عبداللہ ابن عمر یا ایک دفعہ سفر پر جا رہے تھے، غالبا حج یا عمرے کا سفر تھا، صاحب حیثیت عربوں کی عادت کے مطابق آپ سفر پر جاتے ہوئے سواری کے اونٹ کے ساتھ ایک خچر نما گدھا بھی لے گئے (عربوں کے گدھے ہمارے ہاں کے گدھوں کی طرح نہیں ہوتے بلکہ ہمارے ہاں کے خچروں کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ) ۔ ہوتا یہ تھا کہ دوران سفر جب اونٹ کی سواری سے اکتا جاتے تو کچھ دیر کے لئے گدھے پر سوار ہو جاتے۔ اس پر پالان بھی تھا راستہ میں ایک غیر معروف مقام پر ایک دیہاتی بدو سامنے آیا ، آپ فوراً اترے اور بڑی عزت سے پیش آئے پھر اپنی پگڑی اٹھائی اور دیہاتی کے سر پر رکھی اور وہ گدھا اس کے سپرد کر دیا، حضرت ابن عمرؓ کے رفقاء اور شاگردوں نے کہا کہ آپ نے ایک دیہاتی کو پوری سواری دے دی ، عمامہ دے دیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ صاحب میرے والد کے دوست ہیں اور پھر وہ حدیث پڑھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ والد کے ساتھ ایک نیکی یہ بھی ہے کہ ان کے دوستوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو۔ اور اچھے برتاؤ کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ اس کے لئے دعا کرے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب انسان دوسرے کے لئے دعا کرتا ہے تو اللہ کی طرف سے فرشتہ وہاں کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے : ” ولک مثل ذالک“۔ ہاں تیرے لئے بھی ایسا ہی ہو۔ معصوم فرشتہ جب دعا کرے تو اس کی قبولیت یقینی ہے۔ (کتاب: ماہنامہ فلاح دارین کراچی(نومبر) صفحہ نمبر: ۲۱ انتخاب: اسلامک ٹیوب پرو ایپ)

Whats New

Naats