اردو رسائل

ماہنامہ الامداد لاہور (جون)
ماہنامہ الامداد لاہور (جون)
ماہنامہ البلاغ(اگست)
ماہنامہ البلاغ(اگست)
ہفت روزہ پیغام سنت(اگست)
ہفت روزہ پیغام سنت(اگست)
ماہنامہ البدر (اگست)
ماہنامہ البدر (اگست)
ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور (اگست)
ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور (اگست)
دو ماہی احیاء العلوم مبارک پور (جولائی۔ اگست)
دو ماہی احیاء العلوم مبارک پور (جولائی۔ اگست)
ماہنامہ صوت القرآن احمد آباد (اگست)
ماہنامہ صوت القرآن احمد آباد (اگست)
ماہنامہ معارف (اگست)
ماہنامہ معارف (اگست)
ماہنامہ صدائے فاروقیہ شجاع آباد (اگست)
ماہنامہ صدائے فاروقیہ شجاع آباد (اگست)
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Whats New

Naats