اردو رسائل

ماہنامہ آئینہ مظاہر علوم سہارنپور (اپریل)
ماہنامہ آئینہ مظاہر علوم سہارنپور (اپریل)
ماہنامہ الاسلام (مارچ)
ماہنامہ الاسلام (مارچ)
ماہنامہ براہین (فروری)
ماہنامہ براہین (فروری)
ماہنامہ صدائے حق بنگلور (فروری)
ماہنامہ صدائے حق بنگلور (فروری)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (مارچ)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (مارچ)
ماہنامہ ذوق و شوق کراچی (مارچ)
ماہنامہ ذوق و شوق کراچی (مارچ)
ماہنامہ صدائے اسلام (مارچ)
ماہنامہ صدائے اسلام (مارچ)
ماہنامہ صوت القران احمد آباد (فروری)
ماہنامہ صوت القران احمد آباد (فروری)
ماہنامہ دعوت دین کراچی (فروری)
ماہنامہ دعوت دین کراچی (فروری)
Image 1

والدین کی خدمت کا صلہ

والدین کی خدمت کا صلہ

بنی اسرائیل کا ایک یتیم بچہ ہر کام اپنی والدہ سے پوچھ کر ان کی مرضی کے مطابق کیا کرتا تھا۔ اس نے ایک خوبصورت گائے پالی اور ہر وقت اس کی دیکھ بھال میں مصروف رہتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک فرشتہ انسانی شکل میں اس بچے کے سامنے آیا اور گائے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بچے نے قیمت پوچھی تو فرشتے نے بہت تھوڑی قیمت بتائی۔ جب بچے نے ماں کو اطلاع دی تو اس نے انکار کر دیا۔ فرشتہ ہر بار قیمت بڑھاتا رہا اور بچہ ہر بار اپنی اماں سے پوچھ کر جواب دیتا رہا۔ جب کئی مرتبہ ایسا ہوا تو بچے نے محسوس کیا کہ میری والدہ گائے بیچنے پر راضی نہیں ہیں لہٰذا اس نے فرشتے کو صاف انکار کر دیا کہ گائے کسی قیمت پر نہیں بیچی جاسکتی۔ فرشتے نے کہا کہ تم بڑے خوش بخت اور خوش نصیب ہو کہ ہر بات اپنی والدہ سے پوچھ کر کرتے ہو۔ عنقریب تمہارے پاس کچھ لوگ اس گائے کو خریدنے کے لئے آئیں گے تو تم اس گائے کی خوب بھاری قیمت لگانا۔ دوسری طرف بنی اسرائیل میں ایک آدمی کے قتل کا واقعہ پیش آیا اور انہیں جس گائے کی قربانی کا حکم ملا وہ اسی بچے کی گائے تھی۔ چنانچہ بنی اسرائیل کے لوگ جب اس بچے سے گائے خریدنے کیلئے آئے تو اس بچے نے کہا کہ اس گائے کی قیمت اس کے وزن کے برابر سونا ادا کرنے کے برابر ہے۔ بنی اسرائیل کے لوگوں نے اتنی بھاری قیمت ادا کر کے گائے خرید لی۔ تفسیر عزیزی اور تفسیر معالم العرفان فی دروس القرآن میں لکھا ہے کہ اس بچے کو یہ دولت والدین کے ادب اور ان کی اطاعت کی وجہ سے ملی۔ تفسیر طبری میں بھی اسی طرح کا واقعہ منقول ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ والدین کی خدمت و ادب کا کچھ صلہ اس دنیا میں بھی دے دیا جاتا ہے۔ منقول۔

Whats New

Naats