اردو رسائل

ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور (اکتوبر)
ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور (اکتوبر)
دین و دنیا اور اللہ کی رضا
دین و دنیا اور اللہ کی رضا
ایمان و یقین کے تقاضے
ایمان و یقین کے تقاضے
اللہ کی محبت پیدا کرنے کا طریقہ
اللہ کی محبت پیدا کرنے کا طریقہ
سلام اور اسلام کے شرعی احکام
سلام اور اسلام کے شرعی احکام
تکبیر تحریمہ سے سلام تک (مع منتخب مسائلِ نماز)
تکبیر تحریمہ سے سلام تک (مع منتخب مسائلِ نماز)
اصلاحی نصاب (۱۰ رسائل کا مجموعہ)
اصلاحی نصاب (۱۰ رسائل کا مجموعہ)
امت مسلمہ کی تباہی کے اسباب
امت مسلمہ کی تباہی کے اسباب
شادی کے شرعی احکام
شادی کے شرعی احکام
Image 1

طلاق کا سبب __؟؟

طلاق کا سبب __؟؟

کہتے ہیں ایک اعرابی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے اور سبب معلوم کرنے آئے کہ اُس نے طلاق کیوں دی وہ کہنے لگا : کہ وہ ابھی عدت میں ہے ابھی تک وہ میری بیوی ہے مجھے اُس سے رجوع کا حق حاصل ہے میں اگر اس کے عیب تمہارے سامنے بیان کر دوں تو رجوع کیسے کروں گا .؟ لوگوں نے انتظار کیا اور عدت ختم ہوگئی اور اس شخص نے رجوع نہیں کیا لوگ دوبارہ اُس کے پاس آئے تو ،،، اس نے کہا : اگر میں نے اب اس کے بارے میں کچھ بتایا تو یہ اُس کی شخصیت مسخ کرنے کے مترادف ہوگا اور کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا !! لوگوں نے انتظار کیا حتٰی کہ اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی لوگ پھر اُس کے پاس آئے اور طلاق کا سبب پوچھنے لگے اس اعرابی نے کہا : اب چونکہ وہ کسی اور کی عزت ہے اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ میں پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند رکھوں ۔۔ !! یہ تحریر اُن لوگوں کے لیۓ ہے جو اپنی بیوی کی غلطیاں اپنے دوست و احباب کو بتاتے پھرتے ہیں۔ دوسروں کے عیب چھوڑو ؛؛ کبھی اپنے سامنے بھی آئینہ رکھو ۔۔

Whats New

Naats